Urdu News and Media Website

مزار قائد پر لڑکی کا ڈانس ، صارفین آگ بگولہ ، انتظامیہ حرکت میں آگئی

مزار قائد پر لڑکی کو ڈانس کرنا مہنگا پڑ گیا،صارفین کی شدید تنقید ، مزار قائد کی انتظامیہ نے لڑکی کے خلاف کاروائی کا فیصلہ کر لیا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو زوائرل ہو رہی ہیںجن میں ایک نقاب پوش لڑکی مزار قائد کے احاطے میں رقص کر رہی ہے۔
ٹک ٹاک کیلئے بنائی گئی ان ویڈیوز میں مختلف گانے بھی چل رہے ہیں
اور نقاب پوش لڑکی ان گانوں پر مزار قائد کے احاطے میں ڈانس کر رہی ہے۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو ز وائرل ہونے کے بعد سوشل صارفین کی جانب سے
سخت تنقید کی گئی۔

ضرور پڑھیں: لڑکی کو مغربی ڈانس کر نا پڑ گیا مہنگا،گورنر نے دیا بڑا حکم

صارفین کا کہنا تھا کہ اس حرکت سے قائداعظم کے مزار کا تقدس پامال ہوا ہے۔

صارفین نے کہا کہ اب یہ ٹک ٹاک ویڈیوز کا معاملہ سنگین صورت حال اختیار کرتا
جارہا ہے اور اب توبانی پاکستان کے مزار کو بھی نہیں بخشا گیا
جو کہ ایک افسوسناک پہلو ہے۔

ضرور پڑھیں: ہزاروں سال قدیم باشندےکفن کیسے تیارکرتےتھے؟

تاہم دوسری جانب سوشل میڈیا پر یہ ویڈیوز وائرل ہونے کے بعد
مزارقائد کی انتظامیہ حرکت میں آگئی ہے۔
انتظامیہ نے ان ویڈیوز کو سوشل میڈیا سے ہٹانے کیلئے ایف آئی اے سے رجوع کر لیا ہے۔

ضرور پڑھیں: قدیم دورکےانسان گوشت خور تھےیا ویجیٹیرین؟

اور ساتھ ہی اس معاملے کی تحقیقات کے لیے ایف آئی اے سے درخواست کرنے کا فیصلہ بھی کر لیاہے۔

واضح رہے کہ آئے روز ٹک ٹاک کیلئے بنائی گئی کچھ ویڈیوز تنقید کا نشانہ بنتی رہتی ہیں۔
کراچی(نیوز نامہ)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.