Urdu News and Media Website

کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیا۔ایران کے ساتھ بارڈر بند

 کرونا وائرس کی لپیٹ میں ایران بھی آگیا۔

ایران میں وائرس نے8جانیں لے لیں۔پاکستان نے ایران کے ساتھ سرحد بند کردی ہے۔

پاکستانی زائرین کو فی الحال ایران میں ہی ٹھہرانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ترجمان بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ایران میں موجود پاکستانی زائرین کے حوالے سے ایرانی حکام سے رابطے میں ہیں۔

ایران سے آنے والے زائرین کی مکمل سکریننگ کے بعد پاکستان آنے دیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں

9سال پہلے ہی کرونا وائرس کے حملے کی پیشگوئی ہوچکی

تفتان کے پاکستان ہاؤس میں موجود89زائرین کو واپس کوئٹہ بلا لیا گیا ہے۔

بلوچستان حکومت نے خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں۔

100بستروں پر مشتمل موبائل ہیلتھ یونٹ تفتان پہنچا دیا گیا ہے۔

ایران سے آنے والے زائرین کو ہیلتھ یونٹ میں رکھا جائے گا۔

جنریٹر،واٹرسپلائی سسٹم،اور ماسک بھی پہنچا دیئے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

کرونا وائرس کیاہے؟کہاں سے آیا اور کیسے پھیلا؟

ایرانی شہر قم سب سے زیادہ کرونا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔

کرونا وائرس کے مزید پھیلنے کے خدشے پیش نظر

قم سمیت 14صوبوں میں تعلیمی اور ثقافتی اداروں کو ایک ہفتے کےلیے بند کردیا گیا ہے۔

ادھرایران میں جان لیوا وائرس کے کیسز سامنے آنے اور اموات ہونے پر ترکی نے بھی سرحد عارضی طورپربند کردی ہے۔

افغانستان نے بھی اپنے شہریوں کو ایران کاسفر کرنے سے روک دیا ہے۔

اردن نے ایران،چین اور جنوبی کوریا کے شہریوں کے ملک میں داخلےپر پابندی عائد کردی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: قدیم دورکےانسان گوشت خور تھےیا ویجیٹیرین؟معمہ حل ہوگیا  

جنوبی کوریا میں کرونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 600سے تجاوز کرگئی۔

ملک میں الرٹ کے لیول کو انتہائی سطح تک بڑھا دیاگیا ہے۔

جبکہ ملک بھر میں اسکولوں کی چھٹیوں میں بھی مزیدایک ہفتے کی توسیع کردی گئی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.