Urdu News and Media Website

اہلکار کریں  کام۔۔صاحب کریں آرام،،چٹھی پہنچ گئی وزیراعظم کے نام

اہلکار کریں گے کام،صاحب کریں گے آرام۔

اسلام آباد پولیس کے اہلکار طویل ڈیوٹی سے تنگ آگئے۔

12،12گھنٹے ڈیوٹی دینے والے اہلکار افسران کے خلاف پھٹ پڑے۔

اپنے اعلیٰ افسران کے خلاف علم بغاوت بلند کردیا۔

وفاقی دارالحکومت میں سکیورٹی ڈویژن میں تعینات اہلکاروں نے وزیراعظم کو شکایت لگا دی۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت میں ٹرمپ کی حفاظت غلیلوں سے ہوگی

وفاقی پولیس کے اہلکاروں نے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر اپنی شکایت درج کرائی۔

پولیس اہلکاروں کا اپنی شکایت میں کہنا ہے کہ بارہ بارہ گھنٹے ڈیوٹی کرکے ذہنی مریض بن چکے ہیں۔

افسران کو آگاہ کرکر کے تھک چکے ہیں مگر کوئی شنوائی نہیں ہوئی۔

اہلکاروں نے مطالبہ کیا ہے کہ ڈیوٹی آٹھ گھنٹے کی جائے ۔

تاکہ اپنے گھروالوں اور بچوں کے ساتھ بھی وقت گزار سکیں۔

 یہ بھی پڑھیں: شہزادہ ہیری کا چیلنج۔ملکہ برطانیہ پریشان

ذرائع کے مطابق اسلام آباد پولیس کے اہلکاروں کی جانب سے وزیراعظم سٹیزن پورٹل پر8فروری کو شکایت درج کرائی گئی تھی۔

اہلکاروں کو ابھی تک کوئی ریلیف نہیں مل سکا۔
اسلام آباد(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.