Urdu News and Media Website

کرکٹ شائقین کا انتظار ختم ، افتتاحی تقریب آج سجے گی

پاکستانی کرکٹ شائقین کا انتظار اب ختم ہونے کو پہنچا، پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) فائیو کاآغازآج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب سے شروع ہونے جارہاہے۔

جی ہاں پی ایس ایل فائیو کی افتتاحی تقریب آج نیشنل اسٹیڈیم کراچی میں سجے گی۔

 نیشنل اسٹیڈیم اور اطراف کو برقی قمقموں سے سجایا گیا ہے
اور شہر قائد کی سڑکوں پر جگہ جگہ پاکستانی پرچم اور
ملکی و غیر ملکی کھلاڑیوں کے پوسٹرز آویزاں کیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل کے پانچویں ایڈیشن کی افتتاحی تقریب کا آغاز شام 5 بجے نیشنل اسٹیڈیم میں ہو گا
جس کے لیے گلوکار راحت فتح علی خان، سجاد علی، علی عظمت، عارف لوہار، عاصم اظہر، آئمہ بیگ، صنم ماروی اور ہارون سمیت 350 فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے
جس کے بعد ٹورنامنٹ کا باقاعدہ آغاز ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سپر لیگ کیلئے پی سی بی کا اعلان ، شائقین کرکٹ کیلئے بڑی خبرآگئی

اس موقع پر شہر بھر میں سیکیورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔

پی ایس ایل فائیو کا افتتاحی میچ آج رات 9 بجے

دفاعی چیمپئن کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ایس ایل کا جادو سر چڑ ھ کر بولنے لگا،،سیاست دان بھی مبتلا

واضح رہے کہ پی ایس ایل کے اس ایڈیشن کی خاص بات یہ ہے کہ

اس مرتبہ پی ایس ایل کے تمام میچز پاکستان میں کھیلے جائیں گے۔

کراچی(سپورٹس ڈیسک)

 

یہ بھی پڑھیں: آفریدی اور یووراج کا مشترکہ مطالبہ ، شائقین کرکٹ خوش ہوجائیں گے

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.