Urdu News and Media Website

400روپے کلو بکنے والے ٹماٹر پر اب کیسی گزر رہی ہے؟

ایک مہینہ پہلے 400روپے فی کلو تک بکنے والے ٹماٹروں کو اب کوئی پوچھنے والا ہی نہیں،کوڑے دانوں پر ٹماٹر ڈھیروں کی صورت میں رُلنے لگے۔

جی ہاں کچھ عرصہ قبل ٹماٹر ایک انتہائی قیمتی سبزی کی شکل اختیا ر کرتے ہوئے غریب عوام کی پہنچ سے بہت آگے نکل گئے تھے۔
400روپے فی کلو تک فروخت ہورہے تھے،اور اب آپ ٹماٹر کی فی کلو قیمت جان کر حیران رہ جائیں گئے۔
چار سو روپے فی کلو بکنے والےٹماٹر اب 5روپے کلو بک رہے ہیں۔
بھاؤ اس قدر گرنے پر ٹماٹر کی اہمیت بھی گر گئی ہے اور کوڑے دانوں پر ٹماٹروں کے ڈھیر لگ گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ضلع بدین سمیت سندھ میں ایک ماہ قبل چارسو روپے فی کلو قیمت

پر فروخت ہونے والا ٹماٹر 5 روپے فی کلو بکنے لگا،
بھاؤ نہ ہونے کے سبب کوڑے دانوں پر ٹماٹروں کے ڈھیر لگ گئے۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کیلئے ریلیف پیکج ،،، وزراء کا حیران کن موقف

بدین سمیت ملک بھر میں صرف ایک ماہ قبل چار سو روپے فی کلو کی
ہوشربا قیمت پر فروخت ہونے والا ٹماٹرشدید ناقدری کا شکار ہوکر5 روپے فی کلو ہوگیاہے۔
جس کے باعث متعددکاشتکاروں نے ٹماٹر منڈی میں فروخت کی بجائے
کچرے کے ڈھیر کی نذر کر دیئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے خاتمے کیلئے حکومت کا بڑا اقدام

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ اب انہیں ٹماٹرکی اتنی قیمت بھی نہیں ملتی

کہ کھیت سے منڈی تک فراہمی کا کرایہ پورا ہو ، اس لیے اکثر مقامات پر اب ٹماٹرمویشیوں کی خوراک بن گیا ہے۔
کراچی(نیوز نامہ)

 

یہ بھی پڑھیں: ملک ریاض نے جماعت اسلامی کو چونا لگا دیا

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.