Urdu News and Media Website

چین میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں ، ہلاکتوں کا سلسلہ تھم نہ سکا

چین میں کرونا وائرس کی تباہ کاریاں تھم نہ سکیں ،ایک ہی دن میں 143افراد کی جان نگل لی ،اب تک ہلاکتوں کی تعداد 1666ہوگئی۔

چین میں کرونا وائرس نے تباہی مچا دی،ہلاکتوں کا سلسلہ جاری،
ایک دن میں 143افراد ہلاک ہوگئے۔

اب تک کرونا وائرس سے ہلاک افراد کی تعداد 1666ہوچکی ہے
جبکہ اس خطرناک وائرس سے متاثر افراد کی تعداد68 ہزارسے تجاوز کرچکی ہے۔

چین میں کرونا سے متاثر افراد کی تعداد 68 ہزار 500 ہوگئی ہے
جبکہ 2 لاکھ سے زیادہ افراد طبی نگرانی میں ہیں۔
چین کے علاوہ 29 ممالک میں بھی کرونا کے مریضوں کی تعداد 500 سے تجاوز کر گئی ہے۔

فرانس، جاپان اور ہانگ کانگ میں اب تک کرونا وائرس سے 1، 1 ہلاکت سامنے آچکی ہے۔

کرونا وائرس کیاہے؟کہاں سے آیا اور کیسے پھیلا؟

چینی شہر چونگ چنگ میں ڈس انفیکشن ٹنل بنادی گئی ہے،
20 سیکنڈ میں لوگ اس کے ذریعے انفیکشن پیدا کرنے والے جراثیم سے چھٹکارا پاسکتے ہیں۔

کرونا وائرس کے خطرات کے پیش نظر،عالمی ادارہ صحت نے دنیا بھر
میں ایمر جنسی نافذ کر رکھی ہے۔

کرونا بے قابو۔۔۔۔پوری دنیا میں ایمرجنسی

چین میں کرونا وائرس سے بچاؤ اور اس سے متاثرہ شخص کے بارے میں آگاہ
کرنے والی ’’کلوز کانٹینکٹ ڈیٹیکٹر‘‘نامی ایپلی کیشن بھی متعارف کروائی گئی ہے۔
یہ ایپلی کیشن لوگوں کے آس پاس ان لوگوں کے متعلق بتاتی ہے جو اس وائرس نے
متاثر ہوں۔

بیجنگ(مانیٹرنگ ڈیسک)

تبصرے بند ہیں.