Urdu News and Media Website

شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی خوفناک واردات

شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی خوفناک واردات ،شوہر بیوی کو وحشیانہ انداز سے قتل کردیا۔

دبئی میں شوہر کے ہاتھوں بیوی کے قتل کی خوفناک واردات سامنے آئی ہے

جہاں شوہر اپنی بیوی کو انتہائی درد ناک طریقے سے قتل کرنے کے بعد فرار ہوا،

تاہم پولیس کی تفتیش کے بعد شوہرکو گرفتار کر لیا گیا۔ قتل کی خوفناک واردات میں 
44سالہ شہری نے بیوی کو دبئی کے القوز انڈسٹریل زون میں اس کے دفتر کے سامنے قتل کیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق دبئی پولیس کواطلاع ملی کہ

القوز انڈسٹریل زون میں قتل کی واردات ہوئی ہے۔
اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی

جہاں خاتون کی لاش خون میں لت پت پڑی تھی۔
دبئی پولیس کے مطابق کمپنی کے ڈائریکٹر اور دیگر افراد سے پوچھ گچھ کےدوران پتہ چلا کہ
مقتول خاتون واردات سے کچھ منٹ قبل ہی اپنے شوہرکے ہمراہ باہر گئی تھی۔
جس کے بعد پولیس نے مفرور شوہر کی تلاش شروع کر دی۔
اور جلد ہی پولیس شوہر کو پکڑنے میں کامیاب ہوگئی۔

ملزم نے گرفتار ہونے پر اقبال جرم کرلیا۔

تفتیش کے دوران شوہر نے بیوی کو قتل کرنے کی وجہ بتاتے ہوکہا کہ
اس کی بیوی اس کے ساتھ بے وفائی کر رہی تھی۔
اس کے کسی غیر مرد کے ساتھ تعلقات تھے۔
شوہر نے مزید بتایا کہ میری اس عورت سے شادی وطن میں ہوئی تھی۔
اس سے میری دو بیٹیاں ہیں۔
وہ ورک پرمٹ پر ملازمت کے لیے دبئی آئی ہوئی تھی۔
ملازمت ایک سال قبل انٹرنیٹ کے ذریعے ملی تھی۔

سر مونڈنے پر بیٹے نے باپ کو سلاخوں کے پیچھے بھجوا دیا
دبئی سے مجھے بیوی کے دفتر کے ڈائریکٹر کا ایس ایم ایس ملا۔
ڈائریکٹر نے ایس ایم ایس کے ذریعے بتایا کہ
تمہاری بیوی تمہارے ساتھ دھوکہ کررہی ہے اور
یہاں آنے کے بعد وہ کسی غیر مرد سے تعلقات قائم کیے ہوئے ہے۔
ملزم نے کہا ہے یہ ایس ایم ایس ملتے ہی وزٹ ویزے پردبئی پہنچا۔
بیوی کے دفتر گیا اور کمپنی کے ڈائریکٹر سے ملاقات کر کے ایس ایم ایس کی بابت دریافت کیا۔

بچوں نےماں کی لاش 12سال فریزرمیں کیوں رکھی؟

ڈائریکٹر نے ایس ایم ایس کی تصدیق کی تو میں اپنی بیوی کو دفتر سے لے کر باہر آیا۔
جہاں بات تلخ کلامی سے بڑھ کر ہاتھا پائی تک پہنچ گئی۔
جس پر ملزم نے بیوی پر تیز دھار آلے سے وار کر دیئے۔
اور جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا۔
تاہم دوسری جانب عدالت نے شوہر کے خلاف مقدمے کی سماعت شروع کردی ہے۔
دبئی(ما نیٹرنگ ڈیسک)

تبصرے بند ہیں.