Urdu News and Media Website

سابق وزیر کے بھائی کو چوری کرنا پڑ گیا مہنگا،بڑی سزا مل گئی

سابق وزیر کے بھائی کو چوری کرنا پڑ گیا مہنگا۔اب 30سال تک زندگی جیل میں گزارنی پڑے گی ۔

مصر کے دارالحکومت قاہرہ میں وزیر کے بھائی کو چوری کرنا مہنگا پڑگیا، عدالت نے سابق مصری صدر حسنی مبارک کے دور کے

وزیر خزانہ یوسف غالی کے بھائی رؤف غالی کو نوادرات اٹلی سمگلنگ کرنے پر

30 سال قید کے ساتھ ساتھ چھ ملین پاؤنڈ جرمانہ بھی کیاہے۔

واضع رہے2011میں سابق صدر حسنی مبارک کو اقتدار سے ہٹانے کے لیے ہونے والی بغاوت

اورسیاسی انتشار کے دوران مصر میں نوادرات کی چوری اور سمگلنگ میں اضافہ ہوا تھا۔  

گذشتہ برس ایک فرعونی پادری کا سنہری تابوت بھی ہنگاموں کے دوران چوری ہوا تھا۔

جس کو  امریکہ سے واپس لایا گیا تھا۔

مصری حکام کے مطابق چوری ہونیوالے نوادرات میں 22 ہزار سونے کے سکے،

پانچ ممی ماسک، 11 مٹی کے برتن، 151 چھوٹی مورتیاںاور اسلامی دور کی چینی کی تین ٹائلوں سمیت ایک لکڑی کا تابوت شامل تھا۔

مقامی خبر رساں ادارے کے مطابق کیس میں رؤف غالی کے علاوہ تین اور افراد کو بھی سزائیں سنائی گئی ہیں

جن میں مصر میں اٹلی کے سابق اعزازی قونصل لاڈیسلاو سکال بھی شامل ہیں۔

مسجد الحرام میں عشاءکی اذان کے وقت پیش آنے والا تاریخ کا منفرد واقعہ

اٹالین قونصل کو رواں سال جنوری میں 15 سال قید اور 10 لاکھ پاؤنڈ جرمانے کی سزا سنائی گئی تھی۔ 

قاہرہ(ما نیٹرنگ ڈیسک)

تبصرے بند ہیں.