Urdu News and Media Website

’’ارطغرل‘‘پر پابندی ۔شہریوں نے حکومت کامذاق اڑانا شروع کردیا

ارطغرل ڈرامہ سیریل کو ترکی سمیت مسلم ممالک میں بڑے شوق سے دیکھا جاتا ہے۔
مشہور زمانہ اور مسلم ممالک کے شہریوں کی پسندیدہ ترین ترک ڈرامہ سیریل ارطغرل پرپابندی لگانا الٹی پڑگئی۔
شہریوں نے سوشل میڈیا پر حکوت کو کھری کھری سنا ڈالیں۔حکومتی پابندی کا خوب مذاق بھی اڑایا۔

ڈرامہ سیریل ارطغرل عظیم عثمانی سلطنت کے بانی ارطغرل کی زندگی پر بنائی گی ہے۔

ترک سرکاری ٹی وی کی ڈرامہ سیریل’’ارطغرل‘‘پرپابندی لگانامصری حکومت کو مہنگا پڑگیا۔
مصر کے سرکاری مفتیوں کی کونسل نے فتویٰ جاری کیا کہ مصری شہری ارطغرل دیکھنے سے گریز کریں
مفتیوں کے بقول یہ ڈرامہ سیریل ترک صدررجب طیب اردوان کی طرف سے عثمانی سلطنت کے احیا کی کوششوں کا حصہ ہے۔
مصرکے سرکاری مفتیوں کی طرف سے فتویٰ جانے ہونے پر شہریوں شدیدردعمل کااظہار کیا ہے۔
ایک مصری خاتون دینا رشدی نے کہا کہ وہ 5بار ارطغرل دیکھ چکی ہیں۔
دینارشدی نے طنزیہ سوال کیا کہ اسلام کے تحت اب میری کیا حیثیت ہے۔

طیب اردوان کا پارلیمنٹ سے خطاب ،پاکستانیوں کے دل جیت لیے
ایک اور مصری شہری واثق نے ٹویٹ کیا کہ ارطغرل پر پابندی اس لیے لگائی گئی ہے کیونکہ یہ اسلامی روایات کو زندہ کرتا ہے
اور اس میں کوئی غیرمناسب سین نہیں ہے۔
محمدالجویری نے فیس بک پر لکھا کہ مصری دارالافتاکو بےپردگی،سینما،شراب خانے اور گانے نظر نہیں آتے۔
مغربی فلمیں بھی ٹھیک ہیں ۔لیکن ’’ارطغرل‘‘پرانہوں نے پابندی لگا دی۔

کلبھوشن پر بننے والی پاکستانی فلم ، اہم باتیں سامنے آگئیں
لاہور(ویب ڈیسک)

تبصرے