Urdu News and Media Website

کلبھوشن پر بننے والی پاکستانی فلم ، اہم باتیں سامنے آگئیں

بھارتی جاسوس کلبھوشن پر بننے والی پاکستانی فلم کا ٹریلر ریلیز۔
بھارتی جاسوس کلبھوشن پر بننے والی پاکستانی فلم ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو پر بننے والی پاکستانی فلم ،
’’ڈھائی چال‘ ‘کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔
فلم ’’ڈھائی چال ‘‘میں اداکار شمعون عباسی اور اداکارہ عائشہ عمر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں۔
جب کہ دیگر کاسٹ میں عدنان شاہ ٹیپو، رشید ناز، سلیم معراج، ہمایوں اشرف،

پاکیزہ خان اور بلوچستان کے متعدد تھیٹر آرٹسٹ بھی شامل ہوں گے۔
فلم ’ڈھائی چال‘ کا پہلا ٹریلر 1 منٹ اور 16 سیکنڈز پر مبنی ہے۔

فلم کے ٹریلر میں دیکھا جا سکتا ہے اداکار شمعون عباسی بھارتی جاسوس کلبھوشن کا کردار نبھاتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔

جبکہ اداکارہ عائشہ عمر فلم میں ایک صحافی کا کردار ادا کر رہی ہیں،

جو بلوچستان کے خطے کی اصل تصویر پیش کرنے کے لیے کوشاں رہتی ہے۔

یہ بھی پرھیں:

پاکستان کا بھارتی جاسوس کلبھوشن کے متعلق بڑا اعلان

’ڈھائی چال‘ کی عکس بندی پاکستان کے صوبہ بلوچستان کے مختلف علاقوں میں کی گئی ہے۔

فلم کے ہدایت کار تیمور شیرازی ہیں اور اس کا اسکرپٹ فرحین چوہدری نے لکھا ہے۔

 

واضح رہے کہ فلم ’ڈھائی چال‘ رواں سال ہی ریلیز کی جائے گی کہ ریلیز کی تاریخ کا فی الحال اعلان نہیں کیا گیا۔

 

یہ بھی پرھیں:

کلبھوشن بھارت کا حاضر سروس فوجی جاسوس اوردہشتگرد ہے،جاپانی جریدہ

 

واضح رہے کہ یہ فلم بھارتی جاسوس کلبھوش جادھو کی پاکستان میں جاسوسی کے حوالے سے بنائی گئی ہے۔

 

یہ بھی یاد رہے کہ 3 مارچ 2016 کو پاکستان نے ملک میں دہشتگردوں کے نیٹ ورک کیخلاف ایک اہم کامیابی حاصل کرنے کا اعلان کیا اور بھارتی جاسوس کلبھوشن جادھو کو ایران کے سرحد ی علاقے ساروان سے پاکستانی صوبے بلوچستان کے علاقے مشاخیل میں داخل ہوتے ہوئے گرفتار کیا۔ بھارتی جاسوس کے قبضے سے پاسپورٹ ، مختلف دستاویزات، نقشے اور حساس آلات برآمد ہو ئے۔

یہ بھی پرھیں:

کلبھوشن کی اہلیہ کے جوتے میں میٹل چپ تھی

ابتدائی تفتیش میں بھارتی جاسوس نے اعتراف کیا کہ وہ انڈین نیوی میں حاضر سروس کمانڈر رینک کا افسر ہے اور 2013 سے خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کیلئے کام کررہا ہے جبکہ پاکستان میں فرقہ وارانہ فسادات کروانے، بلوچستان اور کراچی کو پاکستان سے علیحدہ کرنا اس کا اہم مشن تھا۔

لاہور(ویب ڈیسک)

یہ بھی پرھیں:

بچوں نےماں کی لاش 12سال فریزرمیں کیوں رکھی؟

تبصرے