Urdu News and Media Website

طیب اردوان کا پارلیمنٹ سے خطاب ،پاکستانیوں کے دل جیت لیے

ترک صدر طیب اردوان کا پارلیمنٹ سے خطاب ۔

ترک صدر طیب اردوان کا پارلیمنٹ سے خطاب انہوں نے پاکستان سے اظہار یکجہتی کیا۔

 رجب طیب اردوان نے پاکستان کو درپیش مسائل کا ذکر کیا اورہر حال میں پاکستان کا ساتھ دینےکےعزم کا اظہار کیا۔

ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ پاکستان میرے لیے دوسرے گھر کا درجہ رکھتا ہے،کشمیر ہمارے لئے وہی ہے جو آپ کیلئے ہے۔

 ترک صدر رجب طیب اردوان نے پارلیمنٹ ہاؤس میں مشترکہ اجلاس سےخطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں ترک عوام کی جانب سے تمام پاکستانیوں کو سلام پیش کرتا ہوں۔انہوں نے گرم جوشی و پرتپاک استقبال پر پاکستانیوں کا شکریہ ادا کیا۔

ترک صدر طیب اردوان کا پارلیمنٹ سے خطاب ۔
انہوں نے کہا کہ ترکی کی آزادی میں برصغیر کے مسلمانوں کے جذبہ اور کردار کوفراموش نہیں کرسکتے۔

اس سے قبل اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ترک صدر کو ایوان میں خوش آمدید کرتے ہوئے کہا کہ یہ میرے لیے اعزاز ہے

رجب طیب اردوان پاکستان کے سچے دوست اور مسلم امہ کے اہم رہنما ہیں

رجب طیب اردوان اس قوم کے رہنما ہیں جس سے ہمارا صدیوں پرانا رشتہ ہے۔

مسئلہ کشمیر پردوٹوک مئوقف پر پاکستانی عوام رجب طیب اردوان کو سلام پیش کرتے ہیں۔

کشمیر کے حوالے سے بات کرتے ہوئے ترک صدر نے ایک بار پھر واضح کیا کہ

کشمیر ترکی کے لیے وہی ہے جو پاکستان کے لیے ہے، پاکستان کا درد ترکی کا درد ہے اور پاکستان کی خوشی ترکی کی خوشی ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کے یکطرفہ اقدامات سے کشمیری بھائیوں کی تکالیف میں اضافہ ہوا

لیکن مسئلہ کشمیر کا حل جبری پالیسیوں سے نہیں بلکہ انصاف سے ممکن ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی ترکی کا بھرپور ساتھ دیا

پاکستان نے پاک ترک اسکولوں کا نظام ہمارے حوالے کر کے حقیقی دوست ہونے کا ثبوت دیا۔ 

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ترکی کی دوستی مفاد پر نہیں بلکہ عشق و محبت پر مبنی ہے

پاکستانی قوم نے جس طرح اپنا پیٹ کاٹ کر ہماری مدد کی تھی اسے کبھی فراموش نہیں کر سکتے

اللہ سے دعا ہے کہ پاکستان اور ترکی کے درمیان محبت ہمیشہ قائم رہے۔

رجب طیب اردوان نے کہا کہ پاکستانی حکومت کے مثبت اقدامات سے سرمایہ کاری اور تجارت کا ماحول سازگار ہو رہا ہے

لیکن اقتصادی ترقی چند دنوں میں حاصل نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے مسلسل جدوجہد کی ضرورت ہوتی ہے۔

ترکی کی پاکستانی منصوبے میں شمولیت،،،مخالفین کی نیندیں اُڑگئیں 

کشمیر میں مظالم اور اللہ تعالیٰ کی داہمی سنت

اسلام آباد(نیوز نامہ)
تبصرے