Urdu News and Media Website

ٹیکنو موبائل کرکٹ چیلنج کا کراچی کے بعدلاہور میں شاندار آغاز

ٹیکنو موبائل کرکٹ چیلنج کا کراچی کے بعدلاہور میں بھی شاندار آغاز ۔

 ٹیکنو موبائل کی جانب سے لاہور کی سپیرئیر یونیورسٹی میں کرکٹ کا دلچسپ میدان سجایا گیا ۔

 اس شاندارسرگرمی کونامور کرکٹ سٹار عبدالرزاق کی شمولیت نے سٹووڈنٹس کے لئے اور بھی دلچسپ بنا دیا۔

ٹیکنوموبائل  کے جنرل مینیجر کریک ما کا کہنا ہے کہ،ٹیکنو ہمیشہ سے ایسی کیمپین متعارف کرانے کا خواہشمند رہا ہے، جو ہمارے صارفین کے لئے کچھ نیا اور دلچسپ لائے ۔  

ٹیکنو کرکٹ چیلنج کوصارفین کی جانب سے مثبت ردعمل ملا ہے۔ ہم آگے بھی اپنے صارفین کے لئے معیاری اور لطف اندوز کیمپین متعارف کراتے رہیں گے۔ 

TECNO To Launch Its First Pop Up Camera Soon

سپر سٹار عبدالرزاق کی موجودگی میں طلبہ نے بڑھ چڑھ کے کرکٹ سرگرمی میں حصہ لیا۔

عبدالرزاق نے طلبہ کے اندر کرکٹ سیکھنے اور کھیلنے کے جذبے کو ابھارا۔ اورسٹوڈنٹس کو ٹپس بھی دیں۔

 اس کے علاوہ طلبہ نے  "Hit Your Aim” , "60 Second Challange”  اور  "Dart Game” میں بھی خوب دلچسپی لی ۔ اور ٹیکنو موبائل کی جانب سے بیشمار تحائف بھی حاصل کئے۔ 

ٹیکنو موبائل کی اس کاوش کو یونیورسٹی انتظامیہ ، طلبہ اور کرکٹ سٹار کی جانب سے خوب سراہا گیا۔

 اوراب اس کرکٹ چیلنج کا اگلا میدان اسلام آبادمیں سجایا جائے گا۔ 

ٹیکنو موبائل مارکیٹ میں چھا گیا، سیل کےنئے ریکارڈ قائم

لاہور(نیوزنامہ)

تبصرے بند ہیں.