Urdu News and Media Website

محکمہ ہائی وے عملہ کی پھرتیاں، ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر گڑھوں پرمٹی ڈال دی

ڈسکہ(پرویزعالم بٹ)

محکمہ ہائی وے  کے عملہ کی پھرتیاں ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر پڑے گڑھے مٹی ڈال کر بند کر دیئے۔

 محکمہ  ہائی وے کی غفلت کی وجہ سے ڈسکہ وزیر آباد روڈ عرصہ دراز سے ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے

سڑک پر جگہ جگہ گہرے گڑھوں کے باعث گاڑیوں کو گزرنے میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے

اور آئے روز ٹریفک کے حادثات رونما ہوتے رہتے ہیں۔

انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید کو5سال6 ماہ قید کی سزا سنادی

اہلیان علاقہ کے احتجاج اور بار بار درخواستوں کے بعد محکمہ ہائی وے نے پھرتیاں دکھاتے ہو ئے ڈسکہ وزیر آباد روڈ پر پڑنے والے گڑھوں کو ریت بجری تارکول ڈالنے کے بجائے مٹی ڈال کر پر کر دیا ۔

اہلیان علاقہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا کہ گڑھوں کو مٹی کے بجائے بجری اور تارکول سے پر کیا جائے

اور محکمانہ سستی برتنے والے محکمہ ہائی وے کے افسران وملازمین کے خلاف فوری کاروائی کی جائے۔

کرکٹر شاداب خان پر لڑکی نے سنگین الزامات لگا دیئے

تبصرے بند ہیں.