Urdu News and Media Website

بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

رینالہ خورد(راؤ عتیق گوہر)تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی بین الاضلاعی خطرناک ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار۔

ڈکیت گینگ کا سرغنہ خاور عرف خاوری درجنوں وارداتوں میں مطلوب تھا ۔

 ڈی ایس پی رینالہ سرکل میاں احسان اللہ نے ایس ایچ او سٹی فرخ شہزادبھٹی اور سب انسپکٹر سردار شاہ محمدڈوگر کے ہمراہ سرکل آفس میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے تفصیلات سےآگاہ کیا۔

ڈی ایس پی نے بتایا کہ بینکوٓں سے رقم نکلواکر جانے والے شہریوں سے رقم چھینے جانے کی وارداتیں ہورہی تھیں۔

دوران ڈکیتی مزاحمت پر متعدد شہریوں کو زخمی بھی کیاگیا۔

ڈی ایس پی احسان اللہ نے مزید بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عمر سعید ملک نے اس ڈکیت گینگ کی گرفتاری کیلئے بطور سرکل انچارج میری زیر نگرانی ایس ایچ او بھاتہ سٹی فرخ شہزاد بھٹی ،سب انسپکٹر سردار شاہ محمدڈوگر اور دیگر افسران پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی اور ملزمان کو جلد ازجلد گرفتار کرنے کاحکم دیا

خوف کی علامت نیدی بھٹی ڈکیت گینگ گرفتار،شہریوں نے سکھ کاسانس لیا

پولیس ٹیم نے شب وروز محنت کرکے خاور عرف خاوری کو ٹریس کیا

 گینگ کوگرفتار کرکے 180000روپے نقدی اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا ہے

اور انکے باقی مفرور ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جارہے ہیں

ملزمان نے ابتدائی تفتیش میں انکشاف کیا ہے کہ مختلف اضلاع میں وارداتیں کرتے رہے ہیں

ڈی ایس پی نے بتایا کہ گرفتار اور مفرور ملزمان کا تعلق لاہور، نارووال، پاکپتن اور ساہیوال سے ہے

 تاجروں، سول سوسائٹی، مذہبی وسماجی حلقوں نے ڈی پی او اوکاڑہ عمر سعید ملک کو زبردست خراج تحسین پیش کیا ہے

ترجمان ضلع پولیس کے مطابق ڈی پی او عمر سعید ملک نے پولیس ٹیم کو تعریفی سرٹیفکیٹ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تبصرے بند ہیں.