Urdu News and Media Website

انسداد دہشت گردی عدالت نے حافظ سعید کو5سال6 ماہ قید کی سزا سنادی

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ کو مجموعی طور پر 11سال قید کی سزا۔

کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو 2مقدمات میں 11برس قید کی سزا سنادی گئی۔
دونوں مقدمات کی سز ا ایک ساتھ شروع ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق لاہور کی انسداد دہشت گردی کی عدالت نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو 2 مقدمات میں مجموعی طور پر 11 سال قید کی سزا سنادی۔

جج ارشد حسین بھٹہ نے حافظ سعید کے خلاف 2 کیسز میں محفوظ فیصلہ سنایا۔

جج ارشد حسین بھٹہ نے انسداد دہشت گردی کی دفعہ الیون ایف ٹو اور 11 این کے تحت سزا سنائی۔
قانونی ماہرین کے تحت دفعہ الیون ایف ٹو کالعدم تنظیم سے تعلق کے بارے میں ہے۔

یہ بھی پرھیں:

سراج الحق حکومت پر پھٹ پڑے، چل چلاو کا سسٹم قرار دے دیا

فیصلے میں کہاگیا ہے کہ  دونوں سزائیں ایک ساتھ شروع ہوں گی۔

حافظ سعید اور دیگر کے خلاف مقدمہ نمبر 30 اور 32 میں ٹرائل مکمل کیا گیا،

یہ بھی پرھیں:

عوام کیلئے ریلیف پیکج ،،، وزراء کا حیران کن موقف

دونوں کیسز میں جماعت الدعوۃ کے سربراہ کے خلاف 23 گواہوں نے بیانات قلمبند کرائے۔

عدالت نے جماعت الدعوۃ کے سربراہ سمیت 2 ملزمان کو چندہ جمع کرنے،
اور منی لانڈرنگ کے مقدمات میں 5 سال 6 ماہ کی سزا سنائی،
جو کہ مجموعی طور پر 11 سال بنتی ہے۔

یہ بھی پرھیں:

آب زم زم معجزہ۔۔خواص نےدنیا بھرکے سائنسدانوں کوحیران کردیا

انسداد دہشت گردی عدالت نے دونوں ملزمان پر 15 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا۔

 

یہ بھی پرھیں:

ترکی کی پاکستانی منصوبے میں شمولیت،،،مخالفین کی نیندیں اُڑگئیں

 

واضح رہے کہ کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ کو 17 جولائی 2019 کو گرفتار کیا گیا تھا۔

لاہور(نیوز نامہ)

یہ بھی پرھیں:

کسی سے ذاتی زندگی کے بارے میں ایسے سوال،جن پر جرمانہ بھی ہو سکتا ہے

تبصرے بند ہیں.