Urdu News and Media Website

ڈیرن سیمی کا ٹوٹی پھوٹی اردو میں دلچسپ ٹویٹ

پی ایس ایل فائیو کا انتظار اب ختم ہونے والا ہے۔اور دوسری طرف ڈیرن سیمی کے مداحوں کا بھی انتظار ختم ہونے کو ہے۔

ڈیرن سیمی بھی پاکستان آمد کیلئے بے صبری کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ 

ڈیرن سیمی کو پاکستان سے بے حد لگاؤ ہے ۔

جس کا ذکر وہ پی ایس ایل کہ گزشتہ ایڈیشنز اور مختلف انٹرویوز کے دوران کر چکے ہیں۔

 

اس سال بھی ڈیرن سیمی پی ایس ایل میںشرکت کیلئے جلد پاکستان پہنچنے والے ہیں۔

 

اسی حوالے سے انہوں نے پاکستانیوں کیلئے اردو میں ٹویٹ بھی کرڈالے۔

مگر گوگل ٹرانسلیٹر کے استعمال سے ٹوٹی پھوٹی اردو نے ،

ان کے ٹویٹس کو اور بھی محبت سے بھرپور بنادیا۔

 

اگرچہ ڈیرن سیمی کو اردو نہیں آتی ،

لیکن انہوں نے گوگل ٹرانسلیٹر کی مدد سے انگریزی کا اردو میں ترجمہ کرکے ،

پاکستان کے لیے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔

 

سیمی نے اپنی ٹوئٹ میں زلمی کے چیئرمین جاوید آفریدی کو مخاطب کرتے ہوئے لکھا کہ

 ’’پاکستان میں پی پی ایس 5 کا مطلب پاکستان کے عوام کے لیے بہت معنی ہو گا،

 اور میں اپنے پشاور  زالما خاندان میں شامل ہونے کا انتظار نہیں کر سکتا اور اس کے ساتھ ساتھ اپنے آپ کو جوش و جذبہ کی وجہ سے ہجوم کے سامنے کھیل رہا ہوں ، یہ صرف کرکٹ نہیں ہے‘‘۔

 

ایسے میں شائقین نے ڈیرن سیمی کی اردو ٹوئٹس کو بہت سراہا ،

مگر کہا کہ آپ انگریزی میں ہی لکھ دیتے ،

جو کہنا چاہ رہے تھے اردو تو کنفیوژ کر رہی ہے۔

 

جس پر سیمی نے محسوس کیا کہ شاید انہوں نے درست بات نہیں لکھی،

 اور ایک اور ٹوئٹ شیئر کرتے ہوئے کہا کہ،

 ’مجھے لگتا ہے کہ گوگل ٹرانسلیٹر درست نہیں ہے‘۔

 

یہ بھی پرھیں:

پی ایس ایل کی ریکارڈ بک الٹ پلٹ گئی

واضح رہے کہ ڈیرن سیمی نے پی ایس ایل 3 کے درمیان تھوڑی بہت اردو زبان سیکھی تھی،

یہ بھی پرھیں:

پی ایس ایل کی کامیابی، عبدالرزاق نے بھارتی کرکٹ شائقین کی دکھتی رگ پر ہاتھ رکھ دیا

انہوں نے ایک ویڈیو پیغام میں اردو زبان میں کہا کہ وہ بھی کراچی کی بریانی کے شوقین ہیں۔ 

یہ بھی پرھیں:

کرکٹ کی تاریخ میں 31سال بعد بھارتی ٹیم کو شرمناک شکست

 

 

تبصرے بند ہیں.