Urdu News and Media Website

سجاد علی کا نیا گانا’’بارش‘‘ ریلیز ہوتے ہی ہٹ ہوگیا

پاکستان کے مشہور ومعروف گلوکار سجاد علی کا نیا گانا’’بارش‘‘ریلیز ہوتے ہی ہٹ ہوگیا۔جی ہاں گلوکار سجاد علی کا نیا گانا’’بارش‘‘ ریلیز ہوتے کی عوام میں مقبولیت حاصل کر نے میں کامیاب ہوگیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر گلوکار سجاد علی نے اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے یہ گانا شئیر کیا ،جس نے دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروالی۔

گانے ’بارش‘ میں سجاد علی کی دھیمی اور دلوں کو چھو جانے والی موسیقی نے ایک بار پھر موسیقی سے لگاؤ رکھنے والوں کے دلوں میں گھر کر لیا ہے۔

سجاد علی کے مداح اس گانے کو ایک نیا شاہکار قرار دے رہے ہیں۔

سجاد علی کا نیا گانا’’بارش‘‘ 16 گھنٹے میں ہی یوٹیوب پر 50ہزار سے زائد بار دیکھا اور سنا جا چکا ہے۔

یہ بھی پرھیں:

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘کی تقدیر کا فیصلہ ہوگیا

اور دوسری طرف اس گانے کی خاص بات یہ ہے کہ سجاد علی پہلی بار معروف فلم اسٹار ریما کے ساتھ بھی دکھائی دے رہے ہیں۔

گانے کی موسیقی خود سجاد علی نے ہی ترتیب دی ہے جبکہ لکھا بھی انہوں نے خود ہی ہے۔ گانے کا میوزک شابی علی نے دیا۔

یہ بھی پرھیں:

قابل اعتراض ویڈیوز۔رابی پیرزادہ نے کارروائی کیوں نہیں کی

مسحور کن آواز کے مالک سجاد علی کا اس سے قبل ریلیز ہونے والا گانا’راوی‘ بھی بے حد مقبول ہوا تھا۔

واضح رہے کہ سجاد علی گائیکی کے ساتھ ساتھ کمپوزنگ میں بھی یکساں مہارت رکھتے ہیں جس کا منہ بولتا ثبوت ان کے ہرگانے کی کامیابی ہے۔

یہ بھی پرھیں:

پاکستانی اسٹارز فلموں میں کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

90ء کی دہائی میں گلوکاری کے شعبے میں حکمرانی کرنے والے سجاد علی پاکستان میوزک انڈسٹری کو کئی کامیاب گانے دے چکے ہیں۔

پاپ اور کلاسیکل موسیقی پر یکساں عبور رکھنے والے سجاد علی کا پہلا البم 1979 میں ریلیز ہوا تھا۔
لاہور (ویب ڈیسک)

یہ بھی پرھیں:

حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل،ساری کہانی منظر عام پر

تبصرے