Urdu News and Media Website

گلوکارہ مومنہ مستحسن کی پیسا2020میں شرکت،نئےنئے نام مل گئے

لاہور(شوبز ڈیسک)کچھ روز قبل پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2020 کی تقریب میں گلوکارہ مومنہ مستحسن کا لباس اور ان کے بالوں کا رنگ ان کیلئے سخت تنقید کا باعث بن گیا ہے۔گلوکارہ مومنہ مستحسن آج کل سوشل میڈیا پر شدید تنقید کی زد میں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق چند روز قبل پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2020 کی تقریب دبئی میں منعقد ہوئی جہاں پاکستان شوبز انڈسٹری کے بڑے ناموں نے شرکت کی۔

ان ایوارڈز کی تقریب کے موقع پر ریڈ کارپٹ پر ہر پاکستانی اداکارہ نے اپنا منفرد انداز اپنایا، کسی نے مشرقی طرز کا لباس زیب تن کیا تو کسی نے اس دن کی مناسبت سے مغربی طرز کے لمبے گاؤنز اور میکسیوں کا انتخاب کیا۔

سوشل میڈیا پر پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2020 پر جہاں اداکاراؤں کے لُکس کے چرچے کیے جارہے ہیں وہیں گلوکارہ مومنا مستحسن کو ان کے لُک پر بے حد تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

یہ بھی پرھیں:

آسکر ایوارڈز 2020ء میں تاریخ رقم

پاکستان انٹرنیشنل اسکرین ایوارڈز 2020 کی تقریب کے موقع پر گلوکارہ مومنہ مستحسن کو پیلے رنگ کے مغربی طرز کے گاؤن میں دیکھا گیا جب کہ گلوکارہ نے بالوں کا رنگ بھی تبدیل کروا رکھا تھا۔

یہ بھی پرھیں:

قابل اعتراض ویڈیوز۔رابی پیرزادہ نے کارروائی کیوں نہیں کی

مومنہ مستحسن کو اس لُک کا انتخاب ان کے لیے مہنگا پڑگیا ہے، سوشل میڈیا صارفین نےان کے کپڑوں اور بالوں کے رنگ کو لے کرانہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے اور خوب تنقید کا نشانہ بنایا جا رہے ۔

یہ بھی پرھیں:

مومنہ مستحسن کا الٹا پوز، مداحوں نے آڑے ہاتھوں لے لیا

کسی نے مومنہ کے لُک کو ہلدی اور بُھٹے سے ملایا تو کسی نے انہیں انڈے کی زردی قرار دے دیا۔
تو کسی صارف نے ان کو دراز(آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم)کے خریدی گئی مومنہ کہا تو کسی نے ہالی ووڈ اداکارہ سے موازنہ کر کے طنز کا نشانہ بنایا۔

ایک صارف نے تو ان کا بُھٹے سے موازنہ کرتے ہوئے کہا کہ زیادہ فرق نہیں ہے۔

ایک صارف نے لکھا کہ جب آپ مومنہ دراز(آن لائن شاپنگ پلیٹ فارم)سے خریدتے ہیں۔

اُسامہ نامی صارف نے تو ان کو یرقا ن ہی کہہ ڈالا۔

یہ بھی پرھیں:

حریم شاہ کی نئی ویڈیو وائرل،ساری کہانی منظر عام پر

ایک اور صارف نے کہا کہ ’’ایماواٹسن اور سستے میں ایماواٹسن ‘‘

یہ بھی پرھیں:

پاکستانی اسٹارز فلموں میں کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

تبصرے