Urdu News and Media Website

’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘کی تقدیر کا فیصلہ ہوگیا

لاہور(شوبز ڈیسک) پاکستانی فلمی شائقین کیلئے ایک بڑی خوشخبری آگئی،پاکستانی فلم’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘‘ اب سینما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جاسکے گی۔

جی ہاں پاکستانی فلم’’دی لیجنڈ آف مولاجٹ‘‘کے خلاف دائر قانونی مقدمہ واپس لے لیا گیا ہے جس کہ بعد اب یہ فلم ریلیز کی جا سکے گی۔

فلم ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کی پروڈیوسر عمارہ حکمت نے تصدیق کی ہے کہ باہو فلمز کے سی ای او اور 1979 کی فلم ’مولا جٹ‘ کے پروڈیوسر نے ’دی لیجنڈ آف مولا جٹ‘ کے خلاف دائر قانونی مقدمہ واپس لے لیا ہے۔

یہ بھی پرھیں:

اداکارہ ماہرہ خان کی منفرد تصویر سوشل میڈیا پر وائرل

واضح رہے کہ 2017 میں مولا جٹ پر بننے والی پرانی فلم کے پروڈیوسر نےاس نئی فلم کے پروڈیوسر پرکاپی رائٹ کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرایا تھا، جس کی وجہ سے ’’دی لیجنڈ آف مولا جٹ ‘‘کی ریلیز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

یہ بھی پرھیں:

اداکارہ مہوش حیات کو جان کے لالے پڑگئے

مگر اب شائقین کا انتظار ختم ہوگیا ہے،جلد ہی فلم سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کی جائے گی۔

یہ بھی پرھیں:

پاکستانی اسٹارز فلموں میں کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.