Urdu News and Media Website

فوجی اہلکار کی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ

تھائی لینڈ(ویب ڈیسک)تھائی لینڈ میں ایک فوجی اہلکار کی شہریوں پر اندھا دھند فائرنگ،21افراد ہلاک ،کئی زخمی۔

تفصیلات کے مطابق تھائی لینڈ کی فوج کے ایک سپاہی نے تھائی لینڈ کے شہر ناکھون راتچاسیما میں کھلے عام شہریوں پر فائرنگ کر دی ،جس کے نتیجے میں 21فراد ہلاک جبکہ کئی زخمی ہوگئے۔

تاہم 16گھنٹے کی کوشش کے بعد فوجی اہکار پولیس کی فائرنگ سے مارا گیا۔

نوجوان سپاہی جکراپنتھ تھوما نے بدھ مت مذہب کی عبادت گاہ اور شاپنگ مال کو نشانہ بنایا ۔

تھائی لینڈ کی وزارتِ دفاع کے ترجمان نے برطانوی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ جکراپنتھ تھوما فوج میں جونئیر آفیسر ہے اور اس نے ملٹری کیمپ میں پہلے اپنے کمانڈنگ افسر کو قتل کیا اور پھر وہاں سے اسلحہ لے کر فرار ہوگیا۔

کیمپ سے فرار ہونے کے بعد وہ شہر کے مرکزی علاقے میں پہنچا اور ایک شاپنگ کمپلیکس میں داخل ہوکر اندھا دھند فائرنگ کردی۔

حملہ آور نے راستے میں واقع بدھ مت مذہب کی عبادت گاہ پر بھی گولیاں برسائیں۔

یہ بھی پرھیں:

بھارت: امریکی سفارتخانے میں انتہائی گھناؤنی حرکت

حملہ آور فوجی اہلکار نے فائرنگ کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر بھی شئیر کیں۔

فوجی اہلکار نے حملے کے دوران اپنے فیس بُک اکاؤنٹ سے اپنی ایک تصویر بھی شیئر کی جس میں اس نے پوچھا کہ آیا اسے اپنی گرفتاری دینی چاہیے؟

یہ بھی پرھیں:

دنیا کے بہادر مینڈک نے تاریخ بدل دی، دیکھنے والے حیران و پریشان

اس سے قبل ملزم نے اپنے اکاؤنٹ سے پستول کے ساتھ تین گولیوں کی تصور بھی شیئر کی تھی اور لکھا تھا کہ یہ پرجوش ہونے کا وقت ہے۔ فیس بک نے اب اس کے اکاؤنٹ کو بلاک کردیا ہے۔

یہ بھی پرھیں:

تعویز کرنے کا شک،شوہر نے بڑا قدم اُٹھا لیا

تھائی پولیس کا کہنا ہے کہ فی الحال یہ معلوم نہیں ہوسکا ہے کہ حملہ آور کا مقصد کیا ہے۔

یہ بھی پرھیں:

سر مونڈنے پر بیٹے نے باپ کو سلاخوں کے پیچھے بھجوا دیا

تبصرے