Urdu News and Media Website

بنگال ٹائیگرز کو شاہینوں نے آسانی سے شکار کرلیا

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین دو ٹسیٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی ہی اننگز میں شاہینوں کی تباہ کن باؤلنگ،بنگالی ٹائیگرز 233رنز پر ڈھیر۔

تفصیلات کے مطابق دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے پہلے میچ کی پہلی اننگز میں پاکستانی پیسرز نے بنگلا دیش کو 233 رنز پر آل آؤٹ کردیا۔

بنگلہ دیش کی جانب سے محمد متھن 63 اور نظم الحسین شانتو 44 رنز بناکر نمایاں رہے۔ پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی نے 4، محمد عباس اور حارث سہیل نے دو دو جبکہ نسیم شاہ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

واضح رہے کہ پاکستانی کپتان اظہر علی نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا تھا ۔

اس حوالے سے کپتان اظہر علی کا کہنا تھا کہ بنگلا دیش کو کم سے کم رنز پر آؤٹ کرنے کی کوشش کریں گے اور ہمارے فاسٹ بولر اہم کردار ادا کریں گے۔

یہ بھی پرھیں:

نیوزی لینڈ نےانڈیا کے کیخلاف ونڈے میچ میں ریکارڈ بنادیا

کپتان اظہرعلی کی یہ حکمت عملی درست ثابت ہوئی اور مہمان ٹیم 233رنز بنا کر ہی پویلین لوٹ گئی۔

یہ بھی پرھیں:

پاکستانی اسٹارز فلموں میں کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

قومی ٹیم میں اظہر علی کے علاوہ شان مسعود، عابد علی، بابر اعظم، حارث سہیل، اسد شفیق، محمد رضوان، یاسر شاہ، محمد عباس، نسیم شاہ اور شاہین آفریدی شامل ہیں۔

یہ بھی پرھیں:

آسٹریلیا میں پاکستانی بولرنے ایک بار پھر دھوم مچا دی

بنگلادیش کے آل آؤٹ ہونے کے بعد پہلے دن کا کھیل اختتام کو پہنچا۔ پاکستان کل اپنی پہلی اننگز شروع کرے گا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.