Urdu News and Media Website

پاکستان فیشن انڈسٹری سے بُری خبر آگئی

کراچی(شوبز ڈیسک)پاکستان فیشن انڈسٹری کے معروف ومقبول ترین ڈیزائنر فہد حسین نے اپنی فیشن برانڈ کو بند کردیا۔

جی ہاں پاکستان فیشن انڈسٹری کے ایک بڑے نام فہد حسین نے اپنی فیشن برینڈ کو بند کردیا ہے۔

فہد حسین نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ انسٹا گرام پر فیشن برانڈ کو بند کرنے کے حوالے سے انتہائی افسوس اور رنج کا اظہار کرتے ہوئے ایک طویل پوسٹ شیئر کی۔

معروف ڈیزائنر فہد حسین نے بتایا کہ ان کی مقبول ترین فیشن برانڈ دیوالیہ ہوگئی ہے۔

فہد حسین نے مزید لکھا کہ بطور ایک فیشن برانڈ فخر ہے اور سالوں کے اس حیرت انگیز سفر کے لیے میں بہت مشکور ہوں۔

View this post on Instagram

For as long as I can remember , art & fashion is what I wanted to do for the rest of my life , spending more than a decade learning the crafts & building my brand to what I always thought it should be , I completely failed to realise my biggest shortcomings , as an artist I’ve struggled with business skills , I thought with time and resources I could make my vision come to life on my own , but sadly not everything works out the way you want , maybe I don’t want to do the business , I just want to keep on creating art ,hence , with a heavy heart , Thank you to each one of you who shared your most precious moments with us with your beauty and je ne sais quois! Fahad Hussayn as a brand is proud and very grateful for the amazing journey through the years creating iconic looks, memorable fashion moments and generations of beautiful brides through our work. In turnout to events that did not work in our favour, the brand has undergone bankruptcy and with a heavy heart, We are stepping down from business and bid you all adieu for this chapter in our story. My humble apologies for any mishandling on our part & Thank you once again for the love, support and appreciation – goodbye. Fahad Hussayn

A post shared by Fahad Hussayn (@officialfahadhussayn) on


بہت سی چیزیں ہمارے حق میں بہتر ثابت نہیں ہوئیں جس کی وجہ سے برانڈ دیوالیہ ہوگئی اور انتہائی افسوس کے ساتھ یہ کہنا پڑ رہا ہے کہ ہم اب اس کاروبار کو بند کر رہے ہیں۔

یہ بھی پرھیں:

مہوش حیات کو تمغہ امتیازکس نے دلوایا؟نام سامنےآہی گیا

انہوں نےیہ بھی بتایا کہ وہ ہمیشہ سے ہی فن اور فیشن کو بے حد پسند کرتے تھے اور انہوں نے مشکل وقت میں بھی بے حد محنت اور کوشش کی لیکن چیزیں پھر بھی ان کی توقعات پر پوری نہیں اتریں۔

تاہم دوسری طرف فہد حسین نے ان تمام لوگوں سے معذرت بھی کی جو ان کے اس فیصلے سے متاثر ہوئے ہیں۔

یہ بھی پرھیں:

پاکستانی اسٹارز فلموں میں کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

واضح رہے کہ پاکستان فیشن انڈسٹری کے مقبول ترین ڈیزائنر فہد حسین کا نام بڑے ڈیزائنرز میں شمار کیا جاتا ہے اور ان کے ڈیزائن کردہ عروسی لباس متعدد فیشن شو میں نمائش کے لیے بھی پیش کیے جاتے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.