Urdu News and Media Website

سوشل میڈیا پر تنقید۔۔۔نوبیاہتاجوڑا بھی میدان میں آگیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)ان دنوں سوشل میڈیا پر ایک نوعمر جوڑے کی شادی کو لے کر مختلف تبصرے ٹرینڈنگ میں جارہے ہیں۔

گزشتہ دنوں ایک نوعمر نوبیاہتے جوڑے تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھیں ،جنہوں نے سوشل میڈیا پر کافی ہلچل مچائی۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف رائے کا اظہار کیا گیا۔کسی تعریف کی تو کسی نے طنز کے نشتر چلائے۔

کوئی حسد سےبولا تو کسی نے کہا کہ اتنی جلدی کیا تھی ،پہلے تعلیم تو مکمل کر لیتے۔

کسی نے دلہے کی جسامت پر مذاق بنایا تو کسی نے کہا کہ نیک کام میں دیر کیسی۔

یہ بھی پرھیں:

پسند کی شادی اور لبرلز کی دم

اسی طرح کی بہت ساری باتیں اس نوعمر جوڑے کے متلق سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کر رہی تھیں۔

مگر اب ان باتوں کا جواب دینے کیلئے یہ جوڑا بھی میدان میں آگیا ہے اور طنز اور مذاق بنانے والوں کو قرارا جواب بھی دے دیا ہے۔

یہ بھی پرھیں:

پاکستانی اسٹارز فلموں میں کتنا معاوضہ لیتے ہیں؟

ہوا کچھ یوں تھا کہ خلیجی ملک عمان کے دارالحکومت مسقط میں مقیم اے لیول کاپاکستانی طالب علم اسد بہن کی شادی میں شرکت کیلئے چھٹیوں پر پاکستان آیا تو ایک کشمیری لڑکی نمرہ پر دل ہار بیٹھا۔

خوش قسمتی سے نہ ہی کوئی ظالم سماج بیچ میں آیا اور نہ ہی کوئی اور رکاوٹ سامنے آئی، اسد نے جھٹ والدین کو راضی کرکے رشتہ بھیج دیا اور لڑکی والوں نے بھی ہاں کردی۔

شادی کے بعد اس جوڑے کو سوشل میڈیا پر تنقید کا سامنا تھا جس پر اب اس جوڑے ان سب کی بولتی بند کر دی ہے۔

یہ بھی پرھیں:

مہوش حیات کو تمغہ امتیازکس نے دلوایا؟نام سامنےآہی گیا

سوشل میڈیا پر اپنے پہلے انٹرویو میں اسد نے اپنے اوپر چٹکلے چھوڑنے والوں کو پیغام دیتے ہوئے کہا کہ جو بولنا ہے بولو، مجھے جو چاہیے تھا مل گیا۔

نمرہ اور اسد کا کہنا ہے کہ وہ روایتی میاں بیوی کی طرح نہیں بلکہ دوستوں کی طرح رہتے ہیں،ساتھ دنیا گھومنا اور مل کر زندگی کو بھرپور جینا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پرھیں:

وزیراعظم عمران خان نے بڑی پیش گوئی کر دی

دوسری جانب دولہے کے والد کا کہنا ہے کہ تعلیم مکمل ہونے تک وہ ہی ان دونوں کا خرچ اٹھائیں گے۔

تبصرے