Urdu News and Media Website

آب زم زم معجزہ۔۔خواص نےدنیا بھرکے سائنسدانوں کوحیران کردیا

آب زم زم تمام پانیوں کا سردارہے،دنیا بھر کے سائنسدان آب زم زم کی قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے میں ناکام ہیں۔جب بھی تحقیقی ادارے آب زم زم کے کنویں کی پراسراریت اور قدرتی ٹیکنالوجی کی تہہ تک پہنچنے کوشش کرتے ہیں تو مزید نئے روشن پہلے سامنے آجاتے ہیں۔ عالمی تحقیقی ادارے کئی دہائیوں سے اس بات کا کھوج لگانے میں مصروف ہیں۔کہ آب زم زم میں پائے جانے والے خواص کی کیا وجوہات ہیں۔ اور ایک منٹ میں 720لیٹر جبکہ ایک گھنٹے میں43ہزار 2سو لیٹر پانی فراہم کرنے والے اس کنویں میں پانی کہاں سے آ رہا ہے ۔ جبکہ مکہ شہر کی زمین میں سینکڑوں فٹ گہرائی کے باوجود پانی موجود نہیں ہے۔ جاپانی تحقیقاتی ادارے ہیڈو انسٹیٹیوٹ نے اپنی تحقیقی میں کہا ہے کہ آب زم زم ایک قطرہ پانی میں شامل ہو جائے تو اس کے خواص بھی وہی ہو جاتے ہیں جو آب زم زم کے ہیں جبکہ زم زم کے ایک قطرے کا بلور دنیا کے کسی بھی خطے کے پانی میں پائے جانے والے بلور سے مشابہت نہیں رکھتا۔ ایک اور انکشاف یہ بھی سامنے آیا ہے کہ ری سائیکلنگ سے بھی زم زم کے خواص میں تبدیلی نہیں لائی جا سکتی۔ دنیا کے تقریباً تمام کنوؤں میں کائی کا جم جانا، انواع و اقسام کی جڑی بوٹیوں اور خود رو بودوں کا اگ آنا نباتاتی اور حیاتیاتی افزائش یا مختلف اقسام کے حشرات کا پیدا ہو جانا ایک عام سی بات ہے جس سے پانی کا رنگ اور ذائقہ بدل جاتا ہے۔ اللہ کا کرشمہ ہے کہ اس کنویں میں نہ کائی جمتی ہے نہ نباتاتی و حیاتیاتی افزائش ہوتی ہے،نہ ہی رنگ تبدیل ہوتا ہےاور نہ ذائقہ بدلتاہے۔
لاہور(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.