Urdu News and Media Website

سونی کی الیکٹرک کار ۔ خوبیوں نے ہرکسی کو دیوانہ بنادیا

ٹیکنالوجی کی دنیا میں ٹی وی، موبائل فونز، کیمرے اور پلے اسٹیشن بنانے والی کمپنی کے طور پر جانی جانے والی سونی کارپوریشن نے اب الیکٹرک کار کا بھی اعلان کردیا ہے۔امریکی شہر لاس ویگاس میں سالانہ ٹیکنالوجی کی تقریب سی ای ایس کے دوران سونی نے ویژن ایس نامی الیکٹرک گاڑی کی رونمائی کر کے لوگوں کو حیران کر دیا۔ ویژن ایس ایک کانسیپٹ کار ہے جسے سونی نے ایک نمونے کے طور پر دکھایا۔ گاڑی میں سینسر اور تفریح کا سامان جیسے میوزک سسٹم نصب کیے گئے تھے۔گاڑی کے ڈیش بورڈ پر ایک بڑی اسکرین لگی ہوئی ہے جس میں ’ڈرائیونگ اور تفریح سے متعلق معلومات ہوں گی۔‘اس گاڑی کی خاصیت ہے کہ یہ اندر بیٹھے مسافروں کا علم رکھتی ہے اور انھیں پہچان سکتی ہے۔گاڑی میں 33 سینسر موجود ہیں۔ جن کی مدد سے گاڑی کے آگے سڑک کا جائزہ لیا جا سکتا ہے۔گاڑی میں نصب کمپیوٹر کی مدد سے ڈرائیور کو یہ بھی معلوم ہو سکتا ہے کہ بریک کب لگانی ہے یا سٹیئرنگ وہیل کو قابو میں کیسے رکھنا ہے۔
لاس ویگاس(ویب ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.