Urdu News and Media Website

ایپل نے سام سنگ سے بڑا اعزاز چھین لیا

کیلی فورنیا (ویب ڈیسک)سمارٹ فونز کی دنیا میں ایپل اور سام سنگ دوبڑی کمپنیوں کے نام ہیں۔اور سمارٹ فونز کی دنیا میں سام سنگ کے پاس دنیابھر میں سب سے زیادہ سمارٹ فونز کی فروخت کا اعزاز تھا جو کہ اب ایپل نے سام سنگ سے چھن کر اپنے نام کر لیا ہے۔

جی ہاں موبائل فون بنانے والی امریکن کمپنی ایپل نے سب سے زیادہ اسمارٹ فون کی فروخت میں کورین کمپنی سام سنگ کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
انٹرنیشنل کارپوریشن ڈیٹا کی رپورٹ کے مطابق ایپل کے فورتھ کوارٹر کے دوران تقریباً 7 کروڑ 38 لاکھ آئی فونز فروخت ہوئے۔

اسٹریٹجی اینالسٹ نائل ماؤسٹن نے ایک سروے کیا جس سے معلوم ہوا کہ ایپل کے موبائل فروخت ہونے کی سب سے بڑی وجہ iPhone11 کی کم قیمت ہے جس کی سب سے زیادہ مانگ ایشیاء اور امریکا میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چالاک ایپلی کیشن نےانسٹاگرام صارفین پر بجلیاں گرِا دیں

سام سنگ پچھلے پورے سال تک اسمارٹ فون کی فروخت میں سب سے اُوپر رہا اور مارکیٹ یہ اُمید کر رہی تھی کہ 5G ٹیلی کام نیٹ ورک سام سنگ کے نئے آنے والے اسمارٹ فونز کو مزید مستحکم کرے گا مگر فورتھ کوارٹر میں سام سنگ کی فروخت میں مستقل کمی کے باعث ایپل سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی بن گئی۔

یہ بھی پڑھیں:نئے آئی فون SE2 کی پہلی جھلک

واضح رہے کہ سب سے زیادہ اسمارٹ فون فروخت کرنے والی کمپنی سام سنگ کی فروخت پچھلے سال 6 کروڑ 94 لاکھ رہی جب کہ چین کی مشہور اسمارٹ فون کمپنی ہواوے کی فروخت 5 کروڑ 62 لاکھ رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.