Urdu News and Media Website

بل گیٹس کا داماد۔۔۔ مصری گھڑ سوار

واشنگٹن(ویب ڈیسک)دنیا کے امیر ترین شخص بل گیٹس کی بیٹی نے مصری گھڑسوار سے منگنی کر لی۔
تفصیلات کے مطابق مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے ارب پتی شخص بل گیٹس کی بیٹی جینیفر گیٹس نے مصری دوست نیال نصر سے منگنی کرلی۔
جینیفر گیٹس سوشل میڈیا ویب سائٹ انسٹاگرام پر اپنی ایک پوسٹ میں اپنی منگنی بتایا۔
جینیفر نےاپنے منگیتر نیال کے ساتھ خوشگوار موڈ میں ایک تصویر شیئر کی اوران کیلئے محبت سے بھرپور کیپشن بھی لکھا۔


اس محبت بھرے کیپشن میں جینیفر کا کہنا تھا کہ انہیں باقی کی زندگی نیال کے ساتھ گزارنے کا بے صبری سے انتظار ہے۔


جینیفرکی اس پوسٹ کے بعد نیال نصر نے منگیتر جینیفر کے ہمراہ دو تصویریں شیئر کر کے اپنی منگنی کا اعلان کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں:اداکارہ سوہائے ابڑو فلم کیلئے ناقابل یقین حد تک چلیں گئیں

انہوں نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ وہ خود کو دنیا کا خوش قسمت انسان تصور کر رہے ہیں۔ منگیتر جینیفر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ جین، ممکنہ طور پر تم میں وہ تمام خصوصیات ہیں جس کا میں تصور کرتا تھا، زندگی بھر آپ کے ساتھ رہنے کا وعدہ کرتا ہوں۔

یہ بھی پڑھیں:ملکہ برطانیہ کے پوتے کو مکینک کی نوکری مل گئی

واضح رہے کہ جینیفر کے منگیتر نیال نصر مصر کے مشہور گھڑ سوار ہیں۔ 28سالہ نیل نصر نے 2020 میں ٹوکیو اولمپکس کے لیے مصر کی جانب سے کوالیفائی بھی کر لیا ہے۔
23 سالہ جینیفر خود بھی گھڑ سواری کی شوقین ہیں اسی لیے ان کے اور نیال نصر کے روابط قائم ہوئے اور اب دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.