Urdu News and Media Website

کرونا بے قابو۔۔۔۔پوری دنیا میں ایمرجنسی

بیجنگ (ویب ڈیسک)چین میں پھیلنے والا انتہائی خطرناک کرونا وائرس اب کی 213لوگوں کی جانیں نگل چکا ہے،اور ابھی مزید ہلاکتوں کی خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔
اور اب اس وائرس کے دوسرے ممالک میں پھیلنے کا خطرہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔چین کے علاوہ دنیا بھر میں ایک سو انتیس افراد اس مرض میں مبتلا ہوئے ہیں۔
اس خطرناک وائرس کے دنیا بھر میں پھیلنے کے متعلق عالمی ادارہ صحت نے بڑا اقدام اٹھا لیا ہے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق کرونا وائرس کے موجودہ حالات کے پیش نظرعالمی ادارہ صحت نے دنیا بھرمیں ایمرجنسی نافذ کردی۔
عالمی ادارہ صحت نے انٹرنیشنل ایمرجنسی کااعلان کرتے ہوئے بتایا کہ جرمنی ، جاپان ،امریکہ اور ویتنام میں بھی کرونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:غصے کو کنٹرول کرنا اب انتہائی آسان

صحت کے کمزور نظام والے ممالک میں وائرس پھیلنے کا خدشہ ہے۔ ایمرجنسی کا مقصد صورتحال سے نمٹنے کیلئے اقدامات کو تیز کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:کرونا وائرس کیاہے؟کہاں سے آیا اور کیسے پھیلا؟

تاہم دوسری جانب چین نے ملک میں ہونے والے خواتین کے گالف کے مقابلے منسوخ کردیئے ہیں۔
جبکہ امریکا نے اپنے شہریوں کو وائرس کی وجہ سے چین کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے ۔

تبصرے