Urdu News and Media Website

مردوں کو زندہ کرنے کیلئے بکنگ جاری

ماسکو(ویب ڈیسک)روس میں ایک کمپنی نے مردوںکو زندہ کر نے کیلئے بکنگ شروع کر دی۔

تفصیلات کے مطابق روس میں ایک کمپنی نے مستقبل میں مردوں کو زندہ کرنے کیلئے بکنگ شروع کر دی ہے۔روسی کمپنی کریو روس ماسکو کے نواح میں مائع نائیٹروجن سے بھرے کئی میٹراونچے میناروں میں یہ دماغ اورانسانی جسم ذخیرہ کردیتی ہے۔

کمپنی مرنے والوں کا دماغ منفی 196 ڈگری پر منجمد کردیتی ہے تاکہ مستقبل میں اگر ایسی کوئی ٹیکنالوجی تیارہوجائے،جو یہ دماغ دوبارہ فعال بنا سکے تو مریض کو دوبارہ زندگی مل جائے۔

تاہم ابھی تک سائنس کے پاس ایسے شواہد موجود نہیں، جو ان دعووں کو حقیقت قرار دے سکیں۔

یہ کمپنی روسی باشندوں سے مکمل جسم منجمد اور ذخیرہ کرنے کے لیے 26 ہزارڈالراور صرف دماغ ذخیرہ کروانے کے لیے 15 ہزار ڈالروصول کرتی ہے،غیر روسی باشندوں کے لیے معاوضہ اس سے بھی زیادہ ہے۔

دوسری جانب روس کی اکیڈمی آف سائنسز سوڈو سائنس کمیشن کے سربراہ اویگنی الیگزنڈروف کا کہنا ہے، یہ ایک سراسر تجارتی شے ہے جس کی کوئی سائنسی بنیاد نہیں ۔

تبصرے