Urdu News and Media Website

اداکارہ نور اور عون چودھری پھر سے ایک ہوگئے؟

کراچی (شوبز ڈیسک)شوبز سے کنارہ کشی کرنے والی اداکارہ نوربخاری اکثر خبروں کی زینت بنتی رہتی ہیں اور آج کل وہ سابق شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی سے متعلق خبروں کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:’’میرے پاس تم ہو‘‘خلیل الرحمان قمر اور اداکار فیصل قریشی کی اصل کہانی،تہلکہ خیز انکشافات

شوبز کی دنیا سے راہیں جدا کرنے والی اداکارہ نور بخاری نے اپنے سابق شوہر عون چوہدری کو اپنا ہیرو قرار دے دیا۔اور دوسری طرف رہنما پی ٹی آئی اور ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر عامر لیاقت نے بھی ان کے نکاح کے متعلق اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر پیغام دے ڈالا ہے۔

View this post on Instagram

My Hero😍😘🥰

A post shared by Noor (@realnoorbukhari) on


تفصیلات کے مطابق نور بخاری نے حال ہی میں اپنے انسٹاگرام پر ایک پوسٹ شیئر کی جس میں انہوں نے اپنے سابق شوہر کی تصویر لگا کر کیپشن میں لکھا کہ ’میرا ہیرو‘۔

اسی ضمن میں قومی اسمبلی کے رکن و پی ٹی آئی کے رہنماء عامر لیاقت حسین کی جانب سے بھی انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی گئی۔


عامر لیاقت حسین نے اپنی پوسٹ میں لکھا کہ ’تم آگئے ہو نور آگیا ہے، دوبارہ شادی کا فیصلہ کرلیا ہے، عظیم عورت، قدر مزید بڑھ گئی اور عون بھائی کو تو جانتے ہی ہوں گے آپ‘۔

جس کے بعدسوشل میڈیا پر قیاس آرائیاں شروع ہوگئیں کہ نور نے اپنے تیسرے شوہر عون چوہدری سے دوبارہ شادی کر لی ہے جس کے بعد یہ ان کی پانچویں شادی ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں:علی ظفر نے اپنی زندگی کے بڑے رازوں سےکیا پردہ فاش

تاہم نور بخاری نے پانچویں شادی کی افواہوں کو جھوٹا قرار دے دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مہوش حیات کا ٹوئٹ،حکومت نے نوٹس لے لیا

واضح رہے کہ نور نے پہلی شادی 2008 میں وکرم نامی بزنس مین سے کی تھی لیکن 2 سال بعد ہی ان کی طلاق ہوگئی تھی، بعد ازاں نور بخاری نے 2010 میں فاروق مینگل سے شادی کی تھی جو ایک سال سے بھی کم عرصہ رہی۔

یہ بھی پڑھیں:ملکہ وکٹوریہ اور منشی عبدالکریم میں کیا رشتہ تھا؟

نور نے 2012 میں عون چوہدری سے شادی کی تھی اور ان سے ان کی ایک بیٹی بھی ہے لیکن یہ شادی
بھی صرف چند ماہ تک ہی رہی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.