Urdu News and Media Website

علی ظفر نے اپنی زندگی کے بڑے رازوں سےکیا پردہ فاش

کراچی(شوبز ڈیسک)معروف پاکستانی گلوکارواداکار علی ظفر نےاپنی زندگی کے بڑے بڑے رازوں سے پردہ اُٹھا دیا۔

جی ہاں گلوکار علی ظفر نے اپنے چاہنے والوں کو موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کے سفر کے بارے میں بتادیا۔
علی ظفر نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کی جس کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’ کبھی کبھی یہ سفر ہی آپ کو اپنی منزل کے بارے میں بہت کچھ سکھاتا ہے‘۔

ویڈیو میں علی ظفر نے موسیقی کی دنیا میں قدم رکھنے کے حوالے سے بتایا کہ ’میں نے اپنے والد سے کہا کہ میں گانا گانا چاہتا ہوں، سی ایس پی آفیسر بننے سے کیا ہوگا؟ تو میرے والد نے کہا کہ دیکھو جب تم سی ایس پی آفیسر بنو گے تو تمہارے آگے پیچھے گاڑی ہوگی، لوگ تمہیں سلیوٹ ماریں گے، تو میں نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ لوگ مجھے میری پوسٹ کی وجہ سے نہیں بلکہ میرے کام کی وجہ سے مجھے سلیوٹ کریں‘۔


علی ظفر نے مزید کہا کہ ’یہ احساس میرے اندر 16 سال کی عمر میں کیسے تھا یہ مجھے نہیں پتا لیکن یہ تھا اور مجھے یہ یقین تھا کہ میں ایک دن بہت بڑا اسٹار بنوں گا، اس وقت میں صرف ایک اسٹار بننا چاہتا تھا اور گانا گانا چاہتا تھا‘۔

علی ظفر نے اپنے پہلے کانسرٹ کی یادیں تازہ کرتے ہوئے بتایا کہ ’جب میں نے اپنا پہلا گانا گایا تو سب میرے ساتھ مل کر ’چھنو کی آنکھوں میں ایک نشا ہے‘ مل کر گا رہے تھے‘۔

اپنے ویڈیو پیغام کے آخر میں علی ظفر نے اپنے چاہنے والوں کو یہ پیغام دیا کہ آپ اپنے اندر کے ٹیلنٹ کو ڈھونڈنے کے بعد اس پر کام کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.