Urdu News and Media Website

حکومت کا بڑا کارنامہ، گوبر سےبسیں چلیں گی

حکومت نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کیلئے بڑا قدم اُٹھا لیا،جی ہاں حکومت نے فضائی آلودگی کے خاتمے کیلئے کراچی میں گوبر سےچلنے والی بسیں چلانے کا فیصلہ کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان نے فضائی آلودگی پر قابو پانے کیلیے گائے اور بھیسنوں کے گوبر سے چلنے والی بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا،تاہم ابتداءمیں یہ بسیں کراچی میں چلیں گی۔

یہ بھی پڑھیں:پی ٹی آئی خیبر پختونخوا میں شدید اختلافات،تین بڑے وزراءکی چھٹی

گزشتہ سال حکومت کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ فضائی آلودگی کم کر نے کیلئےگوبر سے ہائی برڈ بسیں چلائی جائیں گی،اور اب یہ پروجیکٹ تقریبا تیارہے۔اورجلد ہی کراچی میں تقریبا 200 بسیں گوبرکے گیس ایندھن سے چلتی نظرآئیں گی۔
انٹرنیشنل گرین فنڈ (IGCF) کی مدد سے حکومت نے یہ قدم اٹھانے کا فیصلہ لیا ہے ۔اس پروجیکٹ کی لاگت تقریبا 583 ملین ڈالر ہےجس میں سے تقریبا$ 49 ملین ڈالر گرین کلائیمٹ فنڈ دے رہا ہے۔گوبر سے بننے والے ایندھن سے 200 ہائی بریڈ بسیں چلائی جائیں گی, اس کیلیے 25 نئے بس اسٹیشن، Modern pedestrian crossing, سائڈ واک، سائیکل لین بنائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:نایاب ہرنوں کا شکار، سعودی شہری بڑی مشکل میں پھنس گیا

یہ بسیں 30 کلو میٹرکے ایک خاص کوریڈورپرچلیں گی اور ان کا ایندھن گوبر سے بنائی گئی میتھین گیس ہوگی۔پاکستان میں 4 لاکھ سے زیادہ گائے ،بھینس ہیں،ایک تنظیم گائیوں ،بھینسوں کا گوبرجمع کرے گی اور پھرانہیں کرازی کے بایوگیس میں پہنچاکران سے میتھین بنائے جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:’’میرے پاس تم ہو‘‘پر عامر لیاقت کا دلچسپ تبصرہ

واضح رہے کہ اگرکراچی میں یہ پروجیکٹ کامیاب رہا تو وہ اسے لاہور، ملتان، پیشاوراور فیصل آباد جیسے شہروں کی سڑکوں پربھی لے جائے گا ان ہائی بریڈ بسوں سے زیرو فیصد آلودگی ہوگی۔
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.