Urdu News and Media Website

سرفراز کو دوبارہ ٹی20ٹیم کا کپتان بنانے کا مشورہ

لاہور نیوز(سپورٹس ڈیسک) تحریک انصاف کے رہنما نےسابق پاکستانی ٹیم کے کپتان سرفرازکو دوبارہ کپتان بنانے کا مشورہ دے دیا۔پاکستان اور بنگلادیش کے درمیان کھیلے گئے دوسرے ٹی20میچ دیکھنے آئے پاکستان تحریک انصاف کے سینیٹر فیصل جاوید نےکہا ہے کہ قومی ٹیم کے کپتان بابراعظم اس وقت بہت زیادہ پریشر میں ہے ۔بابر اعظم کوکپتانی کے دبائو سے نکالا جائےکیونکہ وہ نمبرون بیٹسمین ہے۔لہذاشعیب ملک اور محمد حفیظ کو واپس لانے کے بعد سرفراز احمد کو بھی ٹیم میں واپس لایا جائے اور اس کودوبارہ ٹی 20پاکستانی ٹیم کا کپتان بنا دیا جائے توپاکستان ٹی20ورلڈکپ بھی جیت سکتا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان میں تمام کرکٹ کے دروازے مکمل طور پر کھل گئے ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.