Urdu News and Media Website

پہلا ٹی ٹوئنٹی:ہدف کے تعاقب میں شاہین مشکلات کا شکار

پاک بنگلہ دیش پہلے ٹی ٹوئنٹی میں بنگلہ دیش کی جانب سے دیئے گئے142رنز کے ہدف میں قومی ٹیم مشکلات کے شکار،2وکٹوں پر 70رنز بنالیے۔پاکستان کی جانب سے کپتان بابر اعظم بغیر کھاتہ کھولے ہی پولین لوٹ گئے۔جبکہ محمد حفیظ 17بنا کر کیچ دے بیٹھے۔اس وقت احسان علی اور شعیب ملک وکٹ پر موجود ہیں۔
اس قبل پہلی اننگز میںبنگلہ دیش نے پہلے کھیلتے ہوئے پاکستان کو142رنز کا ہدف دیا،بنگلہ دیش نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر141رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کی جانب سےمحمد نعیم43رنز کے ساتھ نمایاں بلے باز رہے۔پاکستان کی جانب سے حارث رؤف،شاہین آفریدی اور شاداب خان نےایک ایک وکٹ حاصل کی۔
پاک بنگلہ ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کے خلاف بنگلادیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ مہمان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور قومی ٹیم کو بولنگ کی دعوت دی۔

پاکستانی ٹیم :
پاکستانی ٹیم بابر اعظم سمیت محمد حفیظ، شعیب ملک، افتخار احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، شاداب خان، شاہین شاہ آفریدی، محمد حسنین، حارث رؤف اور احسان علی پر مشتمل ہے۔

بنگلہ دیشی ٹیم:
بنگلا دیش کی ٹیم میں محمد محموداللہ، تمیم اقبال، محمد نعیم، مھٹن داس، محمد متھن، سومیا سرکار، عفیف حسین، امین الاسلام، الامین حسین، شفیع الاسلام اور مستفیظ الرحمان شامل ہیں۔
لاہور(سپورٹس ڈیسک)

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.