Urdu News and Media Website

حوا کی ایک اور کمسن بیٹی درندگی کی بھینٹ چڑھ گئی

فیصل آباد(ویب ڈیسک)ملک میں زیادتی کے واقعات کم نہ ہوئے،ایک اور معصوم جان درندگی کی بھینٹ چڑ گئی۔ فیصل آباد میں حوا کی کمسن بیٹی کو رکشہ ڈرائیور نے مبینہ زیادتی کا نشانہ بنا ڈالا۔

تعویز کرنے کا شک،شوہر نے بڑا قدم اُٹھا لیا

نجی ٹی وی کے مطابق فیصل آباد کے علاقے گوکھووال میں رکشہ ڈرائیور راشد نے آٹھ سالہ کمسن بچی کو اس وقت زیادتی کا نشانہ بنایا جب وہ ٹیوشن پڑھ کر اپنے گھر واپس آرہی تھی۔پولیس کے مطابق ملزم بچی کو راستے سے گھسیٹ کر زبردستی اپنے گھر لے گیا اور زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد چھت پھلانگ کر اپنے بھائی کے گھرمیں چھپ گیا تھا۔تاہم پولیس نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے مبینہ ملزم کو گرفتار کرلیا۔

پہلے زینب، اب نور اور نجانے کتنی اور

پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس میڈیکل رپورٹ کا انتظار کررہی ہے مگر اس کے ساتھ ہی گرفتار ملزم سے تفتیش و تحقیق کا بھی آغاز کردیا ہے۔
واضح رہے کہ ملک کے مختلف علاقوں میں تسلسل کے ساتھ معصوم و کمسن بچوں کے ساتھ زیادتی کے واقعات تسلسل کے ساتھ رونما ہورہے ہیں جس پر عوام الناس میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.