Urdu News and Media Website

ریاست مدینہ کے دعویداروں نے حج پھر مہنگا کردیا

اسلام آباد ( نیوزنامہ)حکومت نے عوام کی مشکلات میں ایک بار پھر اضافہ کر دیا،حج اخراجات بڑھا دیئے گئے۔
تفصیلات کے مطابق سیکرٹری وزارت مذہبی امور نے اعتراف کیا ہے کہ رواں سال حج کے سرکاری اخراجات میں ایک لاکھ 15 ہزار روپے کا اضافہ کیا جا رہا ہے۔
سیکرٹری وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال ایک لاکھ 79 ہزار عازمین حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ حج پیکج میں 1 لاکھ 15 ہزار کا اضافہ کیا گیا ہے۔
نارتھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 50 ہزار جبکہ ساؤتھ ریجن کا حج پیکج 5 لاکھ 45 ہزار روپے ہوگا۔
حج اخراجات میں اضافہ روپے کی قدر میں کمی اور ائیر لائنز کے کرایوں میں اضافے کی وجہ سے کیا گیا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.