Urdu News and Media Website

پی ٹی وی کی فیس میں65روپے ماہانہ اضافے کی تیاریاں

اسلام آباد ( نیوزنامہ)عوام پہلے ہی مہنگائی کا بوجھ برداشت نہیں کر پا رہی اور حکومت نے ایک اور بوجھ کی تیاری کر لی ہے۔جی ہاں اب پی ٹی وی فیس میں اضافہ کر کے عوام کی مشکلات میں مزید اضافے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔کوئی دیکھے نہ دیکھے،پی ٹی وی فیس 100روپے ماہانہ ادا کرنی پڑے گی۔۔۔۔۔۔
آٹا کےبعد چینی بھی مہنگی،قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا،عوام سرپکڑ لیں گے

تفصیلات کے مطابق پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کی فیس میں اضافے کیلئےسفارش کر دی۔ پی ٹی وی بورڈ نے فیس 35 روپے سے بڑھا کر 100 روپے کرنے کی سفارش کر دی ہے۔ پی ٹی وی فیس میں اضافہ بجلی صارفین کے بلوں میں شامل کیا جائے گا۔فیصلے سے عوام پر 20 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔

خون کا عطیہ، فردوس عاشق اعوان نے عوام کو ماموں بنا دیا، ویڈیو نے بھانڈا پھوڑدیا

فیس میں اضافہ کے حوالے سے وزیراعظم کو بریفنگ دی جائے گی جبکہ اضافے کا حتمی فیصلہ وفاقی کابینہ کرے گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.