Urdu News and Media Website

آئی فون صارفین کا ڈیٹا خطرے میں پڑگیا

کیلی فورنیا(ویب ڈیسک)آئی فون صارفین کیلئے خطرے کی گھنٹی،امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے آئی فونز تک رسائی کیلئے ایپل پر دباؤ ڈالنا شروع کر دیا۔ان کاکہنا ہے کہ ایپل کو آئی فونز کےڈیٹا تک رسائی فراہم کر نی چاہیے،تاکہ قانوں نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کی جاسکے۔

سام سنگ گلیکسی ایس 20 کی تصاویر لیک، فیچرز اور قیمت کا پتہ چل گیا

تفصیلات کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے معروف موبائل کمپنی ایپل پر زور دیا ہے اسے مقفل (locked) آئی فونز تک رسائی دے کر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد کرنی چاہیے۔ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ایپل کے پاس جرائم پیشہ افراد اور مجرمانہ ذہنوں کی چابی موجود ہے جس کے ذریعے ہم ان جرائم پیشہ افراد کا پتہ لگا سکتے ہیں۔

سعودی ولی عہد کی ویڈیو اور جیف بیزوس کے موبائل ہیک ہونے میں کیا تعلق؟

ٹرمپ نے کہا کہ ’میں اس کے حق اور مخالفت میں پیش کیے جانے والے دلائل کو سمجھتا ہوں تاہم ہمیں برے لوگوں کو اپنی گرفت میں لانا شروع کرنا چاہیے اور ہم یہ کام ایپل کے ساتھ مل کر کرسکتے ہیں اور میرے خیال میں یہ بہت اہم ہے۔

خانہ کعبہ کی زیارت کا خواب،باپ بیٹے نے20ہزار کلومیٹرکافاصلہ کیسے طے کیا

واضح رہے کہ ایپل کی پالیسی ہے کہ وہ اپنے صارف کی پرائیوسی کا خیال رکھتے ہوئے موبائل فونز تک کسی اور کو رسائی نہیں دی جاتی تاہم قانون نافذ کرنے والے اداروں کا مطالبہ ہے کہ سنگین جرائم کے معاملے میں آئی فون تعاون کرے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.