Urdu News and Media Website

تعویز کرنے کا شک،شوہر نے بڑا قدم اُٹھا لیا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک)لاہور کےعلاقے چوہنگ میں تعویز گنڈے کرانے کے شک میں شوہر نے بیوی کی جان لے لی۔
لاہور پولیس کے مطابق تھانہ چوہنگ کے علاقے میں 65 سالہ نور محمد نے 55 سالہ بیوی مریم کو تعویز گنڈوں کےشک پر ہتھوڑے کے وار کر کے قتل کر دیا۔

سندھ میں پولیس کا کردار

پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نے اپنی بیوی پر تعویز گنڈوں کے الزام میں ہتھوڑوں کے وار کر کے بے رحمی سے قتل کیا جس کے بعد وہ فرار ہوگیا۔ ملزم نور محمد نے 2 شادیاں کر رکھی تھیں اور مریم نور محمد کی دوسری بیوی ہے جو 5 بچوں کی ماں ہے۔
پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر کے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.