Urdu News and Media Website

ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل پرانعامی رقم کا اعلان

تہران(مانیٹرنگ ڈیسک)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے قتل پرانعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا ۔
ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی اِسنا کے مطابق ایران کے رکن اسمبلی احمد حمزہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو مارنے پر 30 لاکھ ڈالر دینے کا اعلان کردیا ہے۔
احمد حمزہ کا کہنا ہے کہ جو کوئی بھی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو قتل کرے گا اسے 30 لاکھ ڈالر کی رقم انعام کے طور پر دی جائے گی۔ انہوں نے یہ نہیں بتایا کہ یہ رقم کون ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ اس پیشکش کی اصل وجہ دراصل جنرل قاسم سلیمانی کے قتل کا بدلہ لینا ہے۔
جنرل سلیمانی کو امریکا نے 3 جنوری کو بغداد ائیرپورٹ کے قریب ڈرون حملے میں قتل کیا تھا جس کی وجہ سے ایران کے لوگوں میں امریکا کے خلاف کافی غم و غصہ موجود ہے کیونکہ جنرل سلیمانی ایران میں کافی مقبول تھے۔
ایران اس سے پہلے امریکا سے بدلہ لینےکیلئےعراق میں موجود امریکا کے دو فوجی اڈوں پر میزائل حملہ بھی کر چکا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.