Urdu News and Media Website

شاہی خاندان سے علیحدگی، شہزادہ ہیری نے دکھ بھری داستان سنا دی

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)شاہی خاندان چھوڑنے پر ہیری نے خاموشی توڑ دی،ہیری شاہی خاندان چھوڑنے پر افسردہ ہوگئے۔برطانیہ میں ایک تقریب سے خطاب کرتے دوران ہیری نے برطانوی خاندان سے علیحدگی پر
افسوس کا اظہار کیا اور کہا کہ صورتحال یہاں تک پہنچ گئی، امید تھی کہ پبلک فنڈنگ کے بغیر ملکہ کی خدمت اور فوجی تعلق جاری رکھوں لیکن بدقسمتی سے یہ ممکن نہیں تھا۔

انڈر 19 ورلڈ کپ میں تا ریخ ر قم ، با ئولر کاساتھی کھلاڑی سےجوتا صاف کرواکر جشن

واضح رہے کہ گزشتہ روز بکنگھم پیلس کی جانب سے اعلان کیا گیا تھا کہ شہزادہ ہیری اور ان کی اہلیہ میگھن مارکل کو شاہی خاندان کے فعال ممبرز کی فہرست سے باہر کردیا گیا ہے۔
ہیری اور میگھن مارکل کی علیحدگی پر برطانوی شاہی خاندان کے معاملات طے پاگئے ہیں جس کے تحت دونوں سرکاری پیسہ استعمال نہیں کرسکیں گے۔

معروف بھارتی اداکارہ کا ڈائریکٹر پر جنسی ہراسگی کا الزام

جوڑےکو اپنےگھرکی تزین وآرائش پرخرچ کیےگئے 31 لاکھ ڈالر واپس کرنے ہوں گے جب کہ ہیری کو افغانستان میں خدمات پر دیے گئے فوجی اعزازات بھی واپس دینا ہوں گی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.