نریندر مودی کون سی نئی سازش تیار کررہاہے، وزیراعظم عمران خان نے واضح کردیا

اسلام آباد (نیوز نامہ)پاکستان کوبین الاقوامی چیلنجز کا سامنا ہے،جس میں بھارت بڑا چیلنج ہے،ایسا کہنا ہے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کا۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر چیلینجز کا سامنا ہے، بھارت بڑا چیلنج ہے،

100کے موبائل لوڈپرکتنا بیلنس ملے گا؟پی ٹی اے نے بتا دیا

وہاں پر انتہا پسندی غالب ہے، حالات نریندرا مودی کے ہاتھوں سے نکل رہے ہیں، اندرونی حالات سے بچنے کے لیے پاکستان پر حملہ کر سکتا ہے جس کا جواب دینے کیلئے پوری طرح تیار ہیں۔
وزیراعظم کا کہنا تھا کہ فاشسٹ مودی سرکار ہندوراشٹرا کے خواب پورا کرنے کیلئے امن اور خطے کی سلامتی کو داؤ پر لگا رہی ہے۔بھارت پر انتہا پسندی غالب ہے، حالات مودی کے ہاتھوں سے نکل رہےہیں،

فوجی افسر نے جنس تبدیل کرالی، حکام کیلئے بڑا مسئلہ بن گیا

اندرونی حالات سے بچنے کے لیے بھارت پاکستان کے خلاف شرانگیزی کرسکتا ہے۔ بھارت کی کسی بھی مہم جوئی کا جواب دینے کے لیے تیاری بھرپور ہے۔
وزیراعظم کا مزید کہنا تھا کہ ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے مظلوم کشمیری عوام کا مقدمہ دنیا کے سامنے پیش کیا جاسکتا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.