Urdu News and Media Website

یتیم ننھے کینگرو کی دل دہلا دینے والی تصویر

سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ نے ہر طرف تباہی کی داستانیں رقم کر دیں،آگ کی اس تباہی میں اب تک ایک لاکھوں جانور ہلاک ہوچکے ہیں،اور کئی جانور مشکلات کا شکار ہیں۔اس مشکل گھڑی میں پوری دنیا کی ہمدردیاں آسٹریلیا کے ساتھ ہیں اور امداد کا سلسلہ بھی جاری ہے۔اس آگ سے جانوروں کی زندگی ایک بڑے پیمانے پر متاثر ہوئی ہے۔اور حال ہی میں اسی متاثرہ زندگی کے شکار ایک کینگرو کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی ہےجس نے دیکھنے والوں کے دل دہلا کر رکھ دیئے ہیں۔
ڈانس کا شوقین ریچھ

آسٹریلیا میں لگنے والی آگ سے جہاں لاکھوں جانور ہلاک ہوگئے ہیں وہیں ایک ایسا کینگرو کا بچہ بھی موجود ہے جو اپنے والدین گنوا چکا۔ایسے میں وہ اپنا غم انسان کو سمجھا تو نہیں سکتا لیکن سوشل میڈیا پر اس کی ایک تصویر ضرور وائرل ہوئی ہے جسے دیکھ کر اس کے غم کا اندازہ ہوتا ہے۔تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ یہ کینگرو کا بچہ گود میں کھلونا ٹیڈی بیئر کو لیے ہوئے ہے اور اسے زور سے بوسہ بھی دے رہا ہے۔
روہت شرما کانیا ورلڈ ریکارڈ،عظیم کھلاڑیوں کو پیچھے چھوڑ دیا

تصویر دیکھ کر محسوس ہوتا ہے کہ اس ننھے کینگرو کے والدین اس دنیا میں نہیں رہے ہیں اور وہ انہیں بہت یاد کر رہا ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.