Urdu News and Media Website

پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے بھارتی لڑکی کا دل جیت لیا

دُبئی(ویب ڈیسک) متحدہ عرب امارات میں پاکستانی ٹیکسی ڈرائیور نے بھارتی لڑکی کو بڑی پریشانی سے نجات دلوا دی۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان تعلقات اس وقت انتہائی گرم محاذ کی شکل اختیار کیے ہوئے ہیں۔اور دونوں ممالک کے عوام میں بھی ایک دوسرے کے خلاف مخالفانہ جذبات سے بھر ے پڑے ہیں۔مگر دوسری جانب متحدہ عرب امارات میں دیکھا جائے تو ایسا کچھ بھی دیکھنے کو نہیں ملتا، قطعاً ایسا محسوس نہیں ہوتا کہ بھارتی اور پاکستانی افراد میں دُشمنی کا ذرہ برابر بھی مادہ پایا جاتا ہے بلکہ اکثر موقعوں پر وہ ایک دوسرے کی بھرپور مدد کرتے نظر آتے ہیں۔
ایسا ہی ایک مدد بھرا کارنامہ پاکستانی نوجوان ٹیکسی ڈرائیور مدثر کریم نے کر دکھایا ہے، جس نے بھارتی لڑکی کو اُس کا کئی روز سے گمشدہ پرس لوٹا دیا، جس میں اُس کا برطانوی سٹوڈنٹ ویزہ اور دیگر دستاویزات بھی تھیں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.