Urdu News and Media Website

وفاقی وزیر فیصل واوڈا ٹی وی شو میں بوٹ لے آئے


اسلام آباد (نیوز نامہ)وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی ٹی وی شو میں انوکھی حرکت،حرکت دیکھ کر ن لیگی رہنما جاوید عباسی اور پی پی رہنما قمر زمان قائرہ شو چھوڑ کر چلے گئے۔ وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا نجی ٹی وی کے پروگرام میں ہاتھ میں بوٹ لے کر آگئے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی اے آر وائی نیوز کے پروگرام آف دی ریکارڈ میں وفاقی وزیر برائے آبی وسائل فیصل واوڈا بوٹ لے کر آگئے۔
مریم نواز گھر میں یرغمال، ن لیگی رہنما کا بڑا دعویٰ

انہوں نے بوٹ ہاتھ میں پکڑ کر ن لیگ اور پیپلز پارٹی کے حوالے سے انتہائی سخت انداز اپنایا اور کٹیلے سوالات کیے جس پر لیگی رہنما جاوید عباسی اور پی پی رہنما قمر زمان کائرہ پروگرام سے اٹھ کر چلے گئے۔

حریم شاہ سے کرکٹرز بھی نہ بچ سکے،بڑے باؤلر کی ویڈیو لیک ہوگئی

دونوں رہنماؤں کے پروگرام سے جانے پر فیصل واوڈا نے تبصرہ کیا ’یہ یہی کرسکتے ہیں، 35 سال سے یہ جو سمجھتے آئے ہیں وہی سمجھ رہے ہیں، یہ چور لٹیرے ہیں ، اپنا مطلب ہو تو لیٹ جاتے ہیں، یہ لوگ ہمیشہ الیکشن چوری کرکے اقتدار میں آئے آج میں نے ان کو بے نقاب کیا اس لیے پروگرام سے چلے گئے۔‘ میزبان کاشف عباسی نے پروگرام میں بوٹ لانے پر کہا کہ یہ پاکستان کے نظام کی توہین ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.