Urdu News and Media Website

بنگلہ دیش کی کرکٹ ٹیم پاکستان آنے کیلئے مان گئی، شیڈول طے

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان اور بنگلا دیش کے دوران کرکٹ سیریز کا شیڈول طے ہوگیا۔تفصیلات کےمطابق بنگلادیش پاکستان میں کرکٹ کھیلنے پر راضی ہوگیا، سیریز کے شیڈول کو حتمی شکل دے دی گئی۔شیڈول کو حتمی شکل پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) کے اعلیٰ حکام کے درمیان ملاقات کے دوران دی گئی۔
بائولرز کی درگت بنانے والے سٹار کھلاڑی کا بڑا علان

سیریز میں 3 ٹی ٹوئنٹی اور ایک ون ڈے کے ساتھ 2 ٹیسٹ شامل بھی ہوں گے۔سیریز کے تینوں ٹی ٹوئنٹی میچز لاہور میں کھیلے جائیں گے۔کراچی ایک ٹیسٹ اور واحد ون ڈے کی میزبانی کرے گا،جبکہ ایک ٹیسٹ کی میزبانی راولپنڈی کو ملی ہے۔

حریم شاہ سے کرکٹرز بھی نہ بچ سکے،بڑے باؤلر کی ویڈیو لیک ہوگئی

پاک بنگلا دیش ٹی ٹوئنٹی سیریز 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں کھیلی جائے گی۔سیریز کا پہلا ٹیسٹ راولپنڈی میں 7 سے 11 فروری تک کھیلا جائے گا۔

نئے آئی فون SE2 کی پہلی جھلک

اس کے بعد پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 2020 کا آغاز ہوجائے گا، تاہم اس کے اختتام پر دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا واحد ون ڈے انٹرنیشنل 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا۔
دونوں ٹیموں کے درمیان آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شامل سیریز کا دوسرا ٹیسٹ میچ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہوگا۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.