Urdu News and Media Website

پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا:ڈی جی آئی ایس پی آر

اسلام آباد(ویب ڈیسک)ڈی جی آئی ایس پی آر میجرجنرل آصف غفورکا کہناہے کہ پاکستان اپنی سرزمین کسی کے خلاف استعمال کرنے کی اجازت نہیں دےگا۔پاکستان نے بڑی قربانیوں کے بعدامن حاصل کیاہے،خطے میں امن خراب کرنے والے کسی بھی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔میجرجنرل آصف غفور نے ایران امریکا کشیدگی پر ردعمل کااظہارکرتے ہوئے کہا کہ ایرانی جنرل پر حملے کےبعدخطے کے حالات میں تبدیلی آئی ہے،اس معاملے پر امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو نے آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے بات کی ،آرمی چیف نے امریکی وزیرخارجہ سے کہا کہ کسی ایسے عمل کاحصہ نہیں بنیں گے جس سے خطے کاامن خراب ہو۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے مزید کہا کہ خطے میں مختلف ممالک کے درمیان کشیدگی کم ہونی چاہئےاور ڈائیلاگ سے آگے بڑھنا چاہئے،پاکستان اس سلسلے میں تمام پرامن کوششوں کی تائید کرے گا۔بھارتی آرمی چیف کی پاکستان کو دھمکیوں پر بات کرتے ہوئے میجرجنرل آصف غفورنے کہا کہ بھارتی آرمی چیف نئے ہیں اور اپنی جگہ بنانے کی کوشش کررہے ہیں ،وہ اچھی طرح جانتے ہیں افواج پاکستان اپنی سرحدوں کا دفاع کرنا بخوبی جانتی ہیں۔بھارتی آرمی چیف کو چاہئے کہ دھمکیاں دینے کے بجائے مقبوضہ کشمیر سے کرفیواور بھارت میں ہندو توا کے پرچارکو ختم کرنے میں اپنا کردار ادا کریں۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.