Urdu News and Media Website

ناک نے شادی میں رکاوٹ ڈال دی

لاہور(ویب ڈیسک)بھارت میں انوکھی وجہ سے رشتہ ٹوٹ گیا،لڑکی نے دلہے کی ناک لمبی ہونے پرشادی سے ہی انکارکردیا۔بنگلورو سے تعلق رکھنے والے نوجوان کاچندماہ قبل شادی کرانے والی ویب سائٹ کے ذریعے امریکا میں رہائش پذیر بھارتی لڑکی رشمی سے رابطہ ہوا۔دونوں ایک دوسرے کے عشق میں مبتلا ہوگئے اور شادی کافیصلہ کرلیا،جس پر رشمی امریکا سے واپس بنگلورو آگئی اور دونوں کے گھر والوں نے منگنی بھی کردی،نوجوان نے شادی کی تیاریاں شروع کردیں اور اپنی دلہن کے لیے لاکھوں روپے مالیت کے کپڑے اور تحائف خرید لیے ،اور مہنگے ہوٹل میں انتظامات بھی کرلیے۔اچانک رشمی امریکا واپس چلی گئی اور شادی سے انکار کردیا،دلہے نے لڑکی سے رابطہ کیا تو اس نے ناک پر اعتراض کرتے ہوئے شادی سے صاف انکار کردیا،ساتھ ہی لڑکےکو ناک کی پلاسٹک سرجری کرانے کا بھی مشورہ دے دیا۔نوجوان نے لڑکی پر فراڈ کا مقدمہ درج کرادیا ہے۔

تبصرے