Urdu News and Media Website

کویتی بھیڑ دو کروڑ روپے میں نیلام

کویت(ویب ڈیسک)آپ نے ویسے تو بڑے مہنگے مہنگے جانور بِکتے دیکھے ہوں گے،مگر ایک کویتی بھیڑ کی قمیت فروخت آپ کو پر یشان کر کے رکھ دے گی۔جی ہاں کویت میں ایک غیر معمولی حجم والی بھیڑ 40 ہزار دینار یعنی 2 کروڑ روپے سے زائد رقم میں نیلام ہوئی ہے۔


دنیا کی سب سے مہنگی سفید رنگ کی حامل بھیڑ کی نیلامی سوشل میڈیا پر براہ راست دکھائی گئی۔ سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس میں حصہ ڈالا تاہم سب سے زیادہ بولی 40 ہزار دینار لگائی گئی۔ جس پر بھیڑ کو بولی لگانے والے شخص کے حوالے کردیا گیا۔ یہ اپنی نوعیت کی سب سے انوکھی اور منفرد نیلامی تھی۔
نیلام ہونے والی سفید رنگ کی بھیڑ کی سب سے خاص بات اس کا حجم تھا جو کویت میں پائے جانے والے بکروں کے مقابلے میں کافی غیر معمولی ہے۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.