Urdu News and Media Website

ٹیسٹ سیریز پاکستان کے نام

کراچی(سپورٹس)پاکستان نے 13 سال بعد ہوم گراؤنڈ پر ٹیسٹ سیریز میں فتح حاصل کرلی، جبکہ 16 سال 311 دن کے نسیم شاہ ٹیسٹ کرکٹ میں 5 وکٹ حاصل کرنے والے دنیا کے دوسرے کم عمر ترین بولر بن گئے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی ٹیسٹ میں پانچویں اور آخری دن کے کھیل کا آغاز ہوتے ہی ابتدائی 3 اوورز میں پاکستان نے بغیر کوئی رن دیئے 3 سری لنکن وکٹ حاصل کرکے میچ اور سیریز ایک صفر سے اپنے نام کرلی ہے۔
ٹیسٹ میں پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کے لیے 475 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے تعاقب میں پوری مہمان ٹیم 212 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی اور یوں پاکستان نے 263 رنز کے بھاری مارجن سے فتح حاصل کی۔

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.